دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے۔
آئی آر ایس کے زیر اہتمام "دہشت گردی ایک چیلنج" سیمینار سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تو لا الہ الااللہ کے نام پر بنا ہے،یہاں کس کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے دہشتگرد بے نقاب ہوئے، سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی،انہوں نے کہاکہ آپریشن رد الفساد سے آپریشن بنیان المرصوص تک فوج نے قربانیاں دے کر دہشت گردی روکی۔حکومت اور فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر بلکہ متحد ہیں،ہماری خارجہ پالیسی جتنی آج کامیاب ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ پاکستان بہترین خوشحال ملک بنے گااوردہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے،ان کاکہناتھا کہ علاقائی دوست ممالک سے مل کر معاشی کامیابیاں حاصل کریں گے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔