گلستان سرمست سے بم بنانے کا سامان اور ہینڈ گرنیڈ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-02-2
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر گلستان سرمست کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈز کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے، جس کے بعد سی ٹی ڈی ٹیم نے بی ڈی ایس (بم ڈسپوزل اسکواڈ) اور اسپیشل برانچ کو اطلاع دے کر مشترکہ کارروائی کی۔ ٹیم نے گرفتار ملزمان کو ساتھ لے کر نشاندہی کے مقام پر پہنچی، جہاں بی ڈی ایس اہلکاروں کی موجودگی میں علاقے کو گھیرے میں لے کر کھنڈرات میں موجود ملبہ ہٹایا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، سات خوارج ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دو اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا دے دیا۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے ترجمان ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم دسمبر کو ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر سات دہشت گرد مارے گئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلی کارروائی عمومی علاقے میر علی میں کی گئی، جہاں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ کیا، کارروائی کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے، دوسری کارروائی اسپن وام میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں پر ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز بدستور جاری ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔
بیان کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے بعد شروع کیے گئے وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔