پاکستان امن کی سرزمین ‘ نفرت اور دہشت گردی کیگنجائس نہیں : شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے۔ ایس ایم ایز میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی تنظیم نو اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے دفاتر کھول دئیے گئے‘ جس کی عوام و چیمبرز کی طرف سے پذیرائی کی جا رہی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سمیڈا کا نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جا چکا جبکہ آئندہ چند روز میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی مکمل کر لی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سٹرینگ کمیٹی کے احکامات کی بدولت ایس ایم ایز کی استعداد، قرضوں کی فراہمی، سرمائے اور اشتراک میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے و درمیانے پیمانے (ایس ایم ایز) کی صنعتوں میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں، اس اقدام کی آگاہی بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو اور سمیڈا کے روڈ میپ کے اطلاق کی واضح مدت طے ہو اور اطلاق جلد سے جلد یقینی بنایا جائے۔ ترقی یافتہ ممالک میں بڑی صنعتوں کا خام مال ایس ایم ایز فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کیلئے دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کے حوالے سے تربیت یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم نے سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خواتین کی ایس ایم ایز شعبے میں حوصلہ افزائی کیلئے ‘ویمن پرونیورشپ پلیٹ فارم’ تشکیل دیا جا رہا ہے جو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہو گا۔ یہ پلیٹ فارم خواتین کو کاروباری شعبے کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رجسٹریشنز، ٹیکس معاملات اور ہنر کی آگاہی بھی دے گا۔ اجلاس کو ایس ایم ایز کو رسمی معیشت کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انونسٹمنٹ اینیشایٹو سے خطاب بھی کریں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی سعودی عرب جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں اقلیتوں کے قابل فخر کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن، ہم آہنگی اور برداشت کی سرزمین ہے۔ یہاں نفرت، فتنہ فساد، انتشار اور دہشت گردی کیلئے کوئی گنجائش نہیں، اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت نے ان کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے تہوار پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء ‘ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور مختلف اقلیتی برادریوں کے سرکردہ زعماء موجود تھے۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی اور کیک کاٹا گیا۔ یہاں اقلیتوں اور اکثریت کے مذہبی، سیاسی نمائندوں کی موجودگی تصور پاکستان کی عملی تصویر ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست کی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ تمام مذاہب کے ماننے والے پاکستان میں اپنی عبادت گاہوں میں کسی خوف اور ڈر کے بغیر اپنی عبادت اور رسومات ادا کرسکتے ہیں۔ انہیں مذہبی آزادی حاصل ہے، قیام پاکستان سے دفاع پاکستان تک ہر محاذ پر اقلیتی برادریوں نے جس طرح قابل فخر کردار ادا کیا ہے اس پر ہمیں ناز ہے۔ آج کا دن اس حقیقت کو مزید نمایاں کرتا ہے کہ مسلم اور غیر مسلم پاکستانی مل کر وطن عزیز کیخلاف ہونے والی کسی بھی شر انگیزی اور حملے کا مقابلہ کرتے ہیں اور اقلیتوں کیساتھ کسی بھی نا انصافی کے قابل افسوس اور قابل مذمت واقعات کو پاکستان کی اکثریت نے کبھی بھی پسند نہیں کیا اور ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں اقلیتوں کی گراں قدر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں ان کی نمائندگی موجود ہے ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج دیوالی کا پروگرام پرامن پاکستان کا پیغام دیتا ہے، پاکستان ایک امن پسند خطہ ہے۔ وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف نے 2015ء میں بطور وزیر اعظم دیوالی کا تہوار سرکاری سطح پر منایا، رواں سال سرکاری سطح پر وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمارے مدرسوں پر حملے کئے لیکن پاک فوج نے جوابی کارروائی میں کسی مذہبی مقام یا سول آبادی پر حملہ نہیں کیا۔ بھارت میں تمام اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے مودی کا تکبر خاک میں ملا دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کی بتایا گیا کہ اجلاس کو کی ترقی شریف نے
پڑھیں:
وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع و مؤثر پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت
ویب ڈیسک: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کیلئے پاور ڈویژن کو جامع اور مؤثر پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پاور ڈویژن کے اصلاحاتی ایجنڈا پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے جامع اور موثر استعمال پر ممکنہ اصلاحاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
اس کے علاوہ وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے پالیسی سفارشات پر جاری کام اور دیگر اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارت توانائی کو بجلی کی پیداوار کے موثر استعمال سے صنعتی پیداوار اور زرعی مصنوعات میں اضافے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی۔
انہوں نے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کیلئے بھی پاور ڈویژن کو مختلف سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات دیں۔
کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑلیے
شہباز شریف نے کہا کہ زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار کی زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی پر کام کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، مشیر برائے صنعت ہارون اختر، اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات