جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔ پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جس جوانمردی سے آپ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔ اللہ کی رضا اور عوام کے مفاد کے لیے لڑیں گے تو جیت ہماری ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی ہنگامی بنیادوں پر دی جا رہی ہے۔ وسائل کی کمی کو سیکیورٹی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ شہید سول سرونٹس کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پالیسی بنائی جائے گی اور افسران کے معاملات میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، مگر رزلٹ دینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کسی کو کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے۔ سرکاری افسران کی کارکردگی پرفارمنس انڈیکیٹرز سے ناپی جائے گی۔ ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔
تقریب میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران، پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پر پولیس اور سول انتظامیہ کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں مزید کہا کہ بد قسمتی سے کچھ لوگوں کا کام سیاست میں نہیں مگر بھر بھی مداخلت کر رہے ہیں۔ جن لوگوں کا کام انصاف دینا ہوتا ہے وہ نہیں دے پاتے جس سے چیزیں خراب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، عوام کے لیے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کہنا تھا کہ لوگوں کا کے لیے
پڑھیں:
وفاق پر خیبر پختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے واجب الادا ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو تنہائی میں رکھا گیا ہے، سہیل آفریدی کا پریس کانفرنس میں دعویٰ
انہوں نے یہ بات پشاور میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور کے دورے کے موقعے پر کی دورہ جہاں انہوں نے خصوصی بچوں اور معذور افراد کے لیے ’احساس امید پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ ہم ڈیلیور کر رہے ہیں مگر پھر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔
احساس امید پروگرام سے 10 ہزار افراد مستفید ہوں گےوزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت شدید معذوری کے شکار 10 ہزار افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ رقم بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک منتقل کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟
بریفنگ کے مطابق اس پروگرام پر جنوری تا جون 2026 تک 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ مستحقین کا انتخاب زکوٰۃ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت شفاف انداز میں کیا جائے گا۔
خصوصی بچوں کے لیے 23 نئی گاڑیاں فراہمدورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے اسپیشل ایجوکیشن اسکولوں کے لیے 23 نئی ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی حوالے کیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان گاڑیوں کی خریداری پر 37 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔
انہوں نے بتایا گیا کہ صوبے میں معذور افراد کو 2,000 الیکٹرک وہیل چیئرز، 2,500 مینول وہیل چیئرز اور 800 ٹرائی سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں، جن پر مجموعی طور پر 76 کروڑ روپے لاگت آئی۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کمزور طبقات کے لیے عمران خان کا جو احساس ہے وہی ہمارا راستہ ہے۔
انہوں نے زکوٰۃ فنڈ میں موجود رقم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ ضم اضلاع کے اسکولوں کے لیے بھی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اسپیشل ایجوکیشن اسکولوں میں تمام ناپید سہولیات فوری فراہم کی جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبرپختونخوا احساس امید پروگرام سہیل آفریدی اور واجب الادا پیسے وزیراعلی سہیل آفریدی وفاق کے ذمے کے پی کے پیسے