Jasarat News:
2025-12-02@22:30:04 GMT

جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-18
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں کمی آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.

17 فیصد اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 32.79 فیصد بڑھا تاہم ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 11.86 فیصد کم ہوکر 2 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر درآمدات 13.26 فیصد بڑھ کر 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ نومبر میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر برآمدات 6.39 فیصد کم ہو کر 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، نومبر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 15.35 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 15.80فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ نومبر میں برآمدات 2 ارب 39کروڑ 80لاکھ ڈالر رہیں۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جولائی تا نومبر لاکھ ڈالر رہیں کے مطابق برا مدات بنیاد پر

پڑھیں:

پاکستان بھر میں جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر خواتین پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساحل میڈیا ٹیم انفرادی طور پر نے جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 میں (5253) رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں (6543) رپورٹ ہوئے۔ یعنی پچھلے سال کی رپورٹ سے 25 فیصد کیسز بڑھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساحل کی جانب سے 2024 سے صنفی بنیاد پر تشدد کی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد محفوظ اور زیادہ مساوی کمیونٹیز کو یقینی بنانا ہے۔2025 کی رپورٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 81 قومی اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

ریڑھی چھین لی ، بچوں کا سکول چھوٹ گیا ، کون ہے میری بد حالی کا ذمہ دار ؟ پیرافورس کی کارروائی سے متاثرہ شخص کی دہائی

رپورٹ میں بتایا گیا کہکیسز کی کل تعداد 6543 ہے جس میں قتل 1414، اغوا 1144، تشدد 1060، خودکشی 649 اور عصمت دری کے 585 کیسز رپورٹ ہوئے۔کُل کیسز میں سے 32فیصد میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں میں اپنے تھے جبکہ 17فیصد غیر تھے اور 12فیصد بدسلوکی کرنے والے شوہر تھے جبکہ 21فیصد کیسز میں زیادتی کرنے والے نامعلوم تھے۔

صنفی بنیاد پر تشدد کے زیادہ تر واقعات ذاتی جگہوں پر پیش آئے ، جن میں متاثرہ اپنے گھر میں تھی ، جس کے (60فیصد کیسز) ہیں اور بدسلوکی کرنے والے کی جگہ پر (13فیصد کیسز) بنتے ہیں۔کل کیسز میں سے 78فیصد پنجاب اور 14فیصد کیس سندھ سے رپورٹ ہوئے۔ باقی کیسز دوسرے صوبوں سے رپورٹ ہوئے جن میں 6فیصد کیسز کے پی سے، 2فیصد کیسز بلوچستان اور باقی جموں کشمیر، اسلام آباد اور گلگلت بلتستان سے ہوئے۔

ویڈیو: شہری نے اپنے سر پر مستقل ہیلمٹ پہن لیا، دانت صاف کرتے، نہاتے، سوتے اور کھانا کھاتے وقت بھی نہیں اتارتا

تمام رپورٹ شدہ کیسز میں سے 77فیصد کیسز پولیس کے پاس رجسٹرڈ ہوئے، 21فیصد کیسز میں رجسٹریشن کا ذکر نہیں کیا گیا اور 1% کیسز پولیس کے پاس غیر رجسٹرڈ تھے جبکہ 2 کیسز میں پولیس نے کیس درج کرنے سے انکار کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جولائی تا نومبر: تجارتی خسارہ 37 فیصد بڑھ کر 15ارب ڈالر سے متجاوز
  • نومبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6.1 فیصد رہ گئی، ادارہ شماریات
  • GSP پلس نے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدت میں اضافہ کیا ، عاطف اکرام شیخ
  • کاروبار دوست پالیسیاں: ٹیکسٹائل برآمدات میں خوش آئند اضافہ ریکارڈ
  • 2024 میں عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ، بڑی کمپنیوں نے 679 ارب ڈالر کا کاروبار کیا
  • مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی
  • پاکستان بھر میں جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر خواتین پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری
  • نومبر، مہنگائی کی شرح میں 6.15 فیصداضافہ، متعدد اشیاء مہنگی
  • 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 39 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا