سبی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سبی میں انسدادِ دہشت گردی فورس (CTD) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا تخریبی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مصدقہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والےپانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
کارروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشتگردوں کا ٹھکانہ کلیئر کر لیا گیا۔*موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور حساس نوعیت کی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ماضی میںسیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
حکام کے مطابق، مزید شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
9 مئی کے دہشتگرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں: فیصل واوڈا
، سینیٹر فیصل واوڈا—فائل فوٹوسینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کردی جائے گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کے لیے ہے، آئین اور قانون کے مطابق وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ اُن کا حق تھا جو انہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ فیملی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں، اب سے وہ بھی بند کر دی جائیں گی، وکلاء نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اشتعال پھیلانے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ذہن کی گندگی ہے کہ بلا جواز اپنے ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں، ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرنے کی سازش کو سختی سے روکا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصولاً پیار کے بدلے ڈبل پیار، عزت کے مطابق ڈبل عزت اور بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے۔