خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، علاقہ غائبانہ بابا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کادہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا، مارا گیا دہشت گرد کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔
جیو نیوز کے مطابق مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینےکی درخواست دی۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت مطمئن ہے ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ، انجینئر محمدعلی مرزا کو گستاخی کامرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار
مزید :