وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لیے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ وہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں یہ ملاقات ہو جائے گی، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو کہا ہے اس ملاقات کے انتظامات کروائے جائیں تاکہ خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل ممکن ہو سکے۔وزیر مملکت نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق صوبائی حکومت اس حوالے سے میکنزم تیار کر رہی ہے جس کے بعد جلد ملاقات کا امکان ہے۔
حذیفہ رحمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر کال کر کے مبارک باد دی، تاہم انہوں نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا اور میڈیا میں غلط بیانی کی، صوبے کے وزیر اعلی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ وزیراعظم پر تہمت لگائیں۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ دھمکیاں دینا، نہ تو انہیں اور نہ ہی ہمیں زیب دیتا ہے، سب نے مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، خیبرپختونخوا میں حالات سب کے سامنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اشد ضرورت ہے کہ ہم ان کی سپورٹ کریں اور ہمیں اشد ضرورت ہے کہ سہیل آفریدی وہاں کی درست صورتحال ہمارے سامنے رکھیں اور جو فیصلہ وفاق کی سطح پر ہوں، انہیں درست انداز میں وہاں جا کر اس پر عمل درآمد کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہمارا تحمل دیکھئے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں، جسٹس امین الدین خان چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہمارا تحمل دیکھئے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں، جسٹس امین الدین خان اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، دوملزمان گرفتار سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200شہریوں کو خصوصی اعزازات دینے کا اعلان وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے ، شرجیل میمن محسن نقوی کی مفتی منیب سے ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاق وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام، مصر کا پاکستان کو ادویات کا عطیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات سہیل آفریدی کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت
قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔ عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اس طرح کے فیصلے کسی سیاسی یا ذاتی عناد کے بجائے صوبے کے عوام کے مفاد میں کیے جائیں۔ اس کے علاوہ حکومت رکن عبدالسلام نے بانی چیرمین کا علاج شوکت خانم اور ذاتی معالج سے کرانے کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔