City 42:
2025-10-21@20:49:49 GMT

 وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رکےگی

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

 سٹی42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا ہے کہ  وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رکےگی۔ انہوں نے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو و 'بزدار ٹو' قرار دیا اور کہا کہ ضرورت وزیراعلیٰ کو نہیں سوچ کو بدلنےکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا  س کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رکےگی، خیبر پختونخوا نے خود تو بلٹ پروف گاڑیاں خریدی نہیں، وفاق نے دی تو کہتے ہیں پرانی ہیں، یہ گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دی گئیں ،افسوس ہے اس پر سیاست کی گئی۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

 وفاق کی پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں ناقص اور پرانی ہیں، واپس کیا جائے: سہیل آفریدی 
 
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ  خیبرپختنونخوا پولیس کےلیے جدید گاڑیاں فراہم کی تھیں، بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کے اعلیٰ افسران استعمال کرتے ہیں، گاڑیاں عالمی معیار کے مطابق ہیں،ایک گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے،گاڑیوں میں بلٹ اور بم پروف کے تمام لوازمات پورے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پولیس کےلیے گاڑیاں دی گئیں، وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود خیبر پختونخوا پولیس کےلیےگاڑیاں فراہم کیں۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینےوالا گرفتار

وزیر مملکت برائے داخلہ  نے واضح کیا کہ  خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی سوچ بچگانہ ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنےکے لیے ڈرامےکر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ نیشنل ایکشن پروگرام ہے،خواہ کتنے ہی وزیراعلیٰ بدل دیں، دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پروگرام جاری رہےگا۔

طلال چوہدری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو تحریک انصاف کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تشبیہ دیتے ہوئےکہا کہ خیبرپختونخوا میں سہیل بزدار کو دانستہ لگایا گیا۔

اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون سے گینگ ریپ ؛ 2 ملزم گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ اس پولیس کے ساتھ کیسے کھڑا ہوگا جنہیں اس نے ہتھیار تک نہ دیئے۔  خیبر پختونخوا  پولیس کو جو ملنا چاہیے تھا اس سے بھی انہیں محروم کیا گیا۔  بلٹ پروف گاڑی میں خود بیٹھ کر سہیل آفریدی نہتی پولیس کو جنگ میں دھکیل دے گا۔   یہ ریاستی فیصلہ ہےکہ پاکستان میں انتہا پسندانہ سوچ نہیں ہونی چاہیے۔

کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ؛ پاکستان دونوں کا متحمل نہیں ہوسکتا

جوانی میں بال سفید؛ حیران کن فائدے سامنے آگئے

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا  کہ خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزرا استعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے، اگر آپ کو یہ ماڈل پسند نہیں تھا تو وزیراعلیٰ اپنی گاڑی دے دیتے، یہ گاڑیاں 600 ارب سے سے خریدی گئیں جبکہ کے پی حکومت کو یہ گاڑیاں اپنے فنڈز سے خریدنی چاہییں تھی۔

ٹی ایل پی دہشتگرد اور تحریک فساد ایک سکے کے دو رخ

افغانستان سے بات کرنے کی کے پی حکومت کی پیشکش پر انہوں نے کہا کہ ہمیں کس سے کب بات کرنی ہے یہ تمہارا نہیں حکومت کا کام ہے، کے پی کی قیادت کے پی کو نقصان دے رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی جگہ ایسا قدم اٹھایا جائے جو غیرسیاسی معاملہ ہو، ہم چاہتے ہیں جس کے پاس کے پی میں مینڈیٹ ہے وہ اسے محفوظ کرے، ہمارے اسلام آباد کے اسپتالوں میں مریضوں کی اکثریت کے پی والوں کی ہے کیوں کہ کے پی میں کوئی اچھا اسپتال نہیں، جن کا مینڈیٹ ہے ہے وہ کے پی میں کام کریں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وفاق نے پولیس کو ناقص گاڑیاں دیں، انہیں واپس کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہیں، وہ ناقص اور پرانی ہیں، یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے۔

سہیل آفریدی کی زیر صدارت  پہلا باضابطہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سیکیورٹی واپس کی جائے تاکہ ان کا تحفظ یقینی ہو۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گڈ گورننس روڈ میپ تین وسیع شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، ان شعبوں میں پبلک سروس ڈلیوری، امن و امان اور معیشت شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا

ذرائع سی ایم ہاؤس کا کہنا ہے کہ علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر کل رات پہنچایا گیا، سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفے کی ریسیونگ بھی لی۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ 8 فروری کو کے پی میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی، دباؤ کے باوجود عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ پر بیوروکریسی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بدقسمتی سے بعض سرکاری لوگوں نے دباؤ برداشت نہیں کیا، بعض سرکاری لوگوں نے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ نہیں کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والے سرکاری حکام کو ریوارڈ دیں گے، جن لوگوں نے عوام کا ساتھ نہیں دیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، چیف سیکریٹری کو ہدایت کرتا ہوں ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے سخت کارروائی کریں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

ارکان صوبائی اسمبلی کی 7 دن، اسکیل17 اور اوپر کےملازمین کی دو دن اور ایک سے 16 اسکیل تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس بھی پارٹی کی حکومت ہو اس کے ایجنڈے پر عملدرآمد سرکاری مشینری کا کام ہے، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہماری پارٹی کا اہم ایجنڈا ہے، کسی کو بھی کسی بھی قسم کی کرپشن کی اجازت نہیں ہوگی، جس نے بھی کرپشن کی اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، سرکاری ملازم اور ہم سب عوام کے خادم ہیں، ہم اپنے عہدوں پر عوام کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی  نے کہا کہ  کسی سرکاری ملازم سے عوام مطمئن نہیں ہوں گے تو وہ اپنےعہدے پر نہیں رہیں گے، میں روایتی انداز میں کام کرنے کیلئے نہیں آیا، روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا، ہم نے ایسے کام کرنے ہیں جس سے عوام کو احساس ہو کہ انہوں نے صحیح تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کیلئے ٹرائبل میڈیکل کالج اور ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کے قیام کا اعلان کرتا ہوں، تمام ضم اضلاع میں ان اداروں کے کیمپسز قائم کیے جائیں گے، ضم اضلاع میں تحصیل کی سطح پر پلےگراؤنڈز کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں، ضم اضلاع کیلئے سیف سٹی پروجیکٹ کا اعلان کرتا ہوں، شہر کی بحالی و ترقی کیلئے ریوائیول پلان کا بھی اعلان کرتا ہوں، ای پیڈ سسٹم کو صوبائی حکومت کے ای ٹینڈرنگ سسٹم سے ہم آہنگ کیا جائے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ رٹہ سسٹم کے خاتمے کیلئے کانسیپچوئل ایگزامینشن سسٹم رائج کرنے پر کام کیا جائے، پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائے، تمام سرکاری امور میں شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے سخت فیصلے کروں گا، ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صوبے میں تین ایم پی او کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، آزادی اظہار رائے اور تنقید برائےاصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، سیاسی ایف آئی آر میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا، امن و امان ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا،  پولیس کو جدید آلات اور اسلحے سے لیس کیا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کے باعث صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشتگردی آئی ہے، وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی، وفاق کو ہماری قربانیوں کا احساس کرکے ہمارے فنڈز بروقت جاری کرنے چاہئیں، ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط اور دہشتگردی کا مقابلہ کرسکیں گے، پولیس کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی طالب علم پر ایف آئی آر درج نہ کی جائے، ذاتی انتقام کیلئے کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہونی چاہیے، کے پی پولیس کا حال کسی صورت پنجاب پولیس جیسا نہیں ہونا چاہیے، جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، لیکن پولیس کےخلاف عوامی شکایات بھی نہیں آنی چاہیے، سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پولیس اور میڈیا کیلئے الگ انکلیوز ہونے چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کو بھی بزدار ٹو مل گیا، طلال چوہدری کا بیان
  • وزیراعلیٰ بدلنے سے یہ جنگ نہیں رکے گی، طلال چوہدری
  • کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیا
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے، طلال چوہدری
  • کے پی حکومت کو دی بلٹ پروف گاڑیاں عالمی معیار کی ہیں جنہیں ناقص کہا جارہا ہے، وزیر مملکت داخلہ
  • سہیل آفریدی کی  بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت
  • وفاق نے پولیس کو ناقص گاڑیاں دیں، انہیں واپس کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • خیبرپی  کے میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پولیس کا پہلا سنائپر سکواڈ تیار 
  • خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی روک تھام کیلیے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار