بلوچستان پاکستان کا فخر، عوام اصل سرمایہ ہیں، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کی بے پناہ معاشی صلاحیت کو عوام کی بہتری کیلیے بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوامی فلاح پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے بلوچستان کے سماجی و معاشی منظرنامے کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بھارت کے حمایت یافتہ عناصر منفی پروپیگنڈے کے ذریعے دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹر میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج جنرل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جو باصلاحیت، محب وطن اور پرعزم عوام کی سرزمین ہے۔ عوام صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے بلوچستان کے سماجی و معاشی منظرنامے کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بلوچستان کی بے پناہ معاشی صلاحیت کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے سول سوسائٹی کے تعمیری کردار، خصوصاً نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی کاؤشوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوان بلوچستان کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ ذاتی یا سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر صوبے کی خوشحالی کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ عناصر، "فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان" منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام دشمن اور ترقی مخالف ایجنڈا پھیلا رہے ہیں۔ ریاست ان تمام دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے، تاکہ بلوچستان کو ان کے شر سے پاک کیا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان کے نے کہا کہ آرمی چیف کے ذریعے رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
سری لنکا سیلاب: پاکستان کی امدادی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی
پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امدادی ٹیم سی 130 طیارے کے ذریعے سری لنکا پہنچ گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ ٹیم وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے روانہ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا
کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز اور سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹ نے ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں بھی سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے 200 ٹن اضافی امدادی سامان بھی بحری راستے سے جلد سری لنکا روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو بدترین سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، جس کے باعث سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: طوفان ڈٹوا سے تباہی، بنگلادیش نے سری لنکا کے لیے امداد کی کھیپ بھیج دی
اس سے قبل پاکستان نیوی کی ٹیم سری لنکا میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امدادی ٹیم سری لنکا سیلاب کولمبو پہنچ گئی وی نیوز