سٹی 42: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے  17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، باصلاحیت، محبِ وطن اور باہمت عوام ہی اس کا اصل سرمایہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل  عاصم منیر نے کہا وفاقی و صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے عوامی فلاح پر مبنی اقدامات کر رہی ہیں۔بلوچستان کی معیشت میں بے پناہ امکانات موجود ہیں، ان مواقع سے عوامی فائدہ یقینی بنانا لازم ہے۔نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا اور انہیں بااختیار بنانا دیرپا ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؛ سپارکو نے پیشگوئی کردی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا سول سوسائٹی بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج عوام دشمن و ترقی دشمن ایجنڈے پر کارفرما ہیں۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے، مگر ملکی سالمیت پر کسی بھی حملے کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے مفصل سیشن پر ہوا۔

Currency Exchange Rate Tuesday October  21, 2025

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار