امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئی سمت اختیار کر گئے ہیں۔ واشنگٹن میں کبھی شک و شبہات کی نذر رہنے والا اسلام آباد، اب ٹرمپ انتظامیہ کی نظروں میں ایک اہم شراکت دار بن چکا ہے اور اس تبدیلی کا محور ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی چابک دستی، نرمی اور نادر معدنیات (rare earths) کی سفارتکاری۔

خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران، پاکستان نے ناصرف ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں امن اقدامات کی بھرپور تعریف کی بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں: صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیسے ڈیل کرنا ہے، برطانوی اخبار

اسی موقع پر ٹرمپ نے جنرل عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا، ایک ایسا جملہ جو پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نئی گرمجوشی کی علامت بن گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ کے دوسرے دور میں امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایک منفرد حکمتِ عملی اپنائی ہے۔ تعریف، تزویراتی تعاون اور معدنی وسائل کی پیشکش۔ اسلام آباد نے واشنگٹن کو نایاب معدنیات تک رسائی کی یقین دہانی کرائی ہے جو چین کے کنٹرول سے باہر ہیں، اور امریکی دفاعی و صنعتی شعبے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

نتیجتاً، پاکستان کو نئے دفاعی معاہدے، کم ٹیرف، اور رے تھیون میزائلوں کی فروخت جیسے فوائد حاصل ہو رہے ہیں، جبکہ بھارت ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضی اور بھاری محصولات کا سامنا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے وعدے پر شکر گزار ہیں کہ وہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

فیلڈ مارشل منیر کے کردار پر بھی عالمی توجہ مرکوز ہے۔ وہ وہی شخصیت ہیں جنہوں نے رواں سال مئی میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران مؤثر فوجی قیادت کا مظاہرہ کیا تھا۔ واشنگٹن میں ان کی موجودگی اور براہِ راست ملاقات نے امریکا کو پاکستان کے فیصلہ کن کردار کا احساس دلایا ہے۔

سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ ٹرمپ، جو تعریف اور تیزی سے فیصلے کرنے والے ’جیتنے والے‘ رہنماؤں کو پسند کرتے ہیں، منیر میں اپنی سوچ کی عکاسی دیکھتے ہیں۔ واشنگٹن میں موجود سابق سفیر حسین حقانی کے مطابق ’ٹرمپ کو پاکستان اس لیے پسند ہے کیونکہ پاکستان نے انہیں پسند کیا، سراہا، اور نوبیل انعام کے قابل ٹھہرایا۔‘

اسلام آباد میں حکومت اس نئی دوستی کو معاشی اور سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کر رہی ہے اور بظاہر ٹرمپ بھی اس گرمجوشی سے خوش دکھائی دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکا پسندیدہ فیلڈ مارشل خبر رساں ادارہ سی این این فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکا پسندیدہ فیلڈ مارشل خبر رساں ادارہ سی این این فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل امریکی صدر شہباز شریف پاکستان نے کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کاکول اکیڈمی میں فوجی جوانوں سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251019-08-32

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی; فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • بلوچستان پاکستان کا فخر، خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • ٹر مپ ماضی میں مودی کے قریب اب فیلڈ مارشل کے گرویدہ : امریکی چینل 
  • گزشتہ دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این
  • گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب وہ عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این
  • طالبان رجیم ان پراکسیز کو لگام ڈالے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاک سعودی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی تجدید اور خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کاکول اکیڈمی میں فوجی جوانوں سے خطاب کررہے ہیں
  • نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی