—فائل فوٹو

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عبدالغفار ڈوگر نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ 

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ میں تحریک لبیک سے اعلان لاتعلقی کرتا ہوں۔

ملک عبدالغفار ڈوگر کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی پُرتشدد کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ عبدالغفار ڈوگر این اے 157 اور پی پی 220 سے ٹی ایل پی کے امیدوار رہ چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تحریک لبیک کرتا ہوں

پڑھیں:

ذاتی وسائل سے 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں، شاہد آفریدی

پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا ۔ اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں ۔ چالیس لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا ۔ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن انتہای افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے ان تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی جسکا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا ۔ افغانستان کو سوچنا چائیے کہ پاکستان اُسکا برادر اسلامی مُلک ہے لہٰذا کسی ایسے مُلک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشتگردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی
  • کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟
  • چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
  • قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف
  • عمران خان سے نہ ملنے دینے پر سہیل آفریدی کا عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا تحریک لبیک پر پابندیوں کا فیصلہ عجلت اور بدنیتی پر مبنی ہے‘ لیاقت بلوچ
  • پی پی 148 کے امیدوار چوہدری یونس جٹ کا تحریک لبیک سے علیحدگی کا اعلان
  • تحریک لبیک کارکنان کی گرفتاریوں کا دائرہ پھیلا دیا گیا
  • ذاتی وسائل سے 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں، شاہد آفریدی