تحریک انصاف محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر کو جمع کروادی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔
بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں، تاہم ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے، جس کے بعد تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے 74 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باضابطہ درخواست جمع کروا دی۔(جاری ہے)
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کی درخواست قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، درخواست سپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری قومی اسمبلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے سپیشل سیکرٹری مشتاق احمد کو جمع کروائی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ درخواست اسد قیصر سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان ، ملک عامر ڈوگر چیف وہیپ پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی، حسین احمد یوسفزئی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اور خالد یوسف چوہدری وکیل بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمع کروائی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان تحریک انصاف محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی درخواست
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو 2بجے طلب کرلیا گیا۔اسمبلی اجلاس اس سے پہلے 27 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا، تاہم وزیرِاعلیٰ خیبر پختوا کی سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات کے بعد تاریخ تبدیل کی گئی۔کے پی اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ قبل ازیں و زیزِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے درمیان اہم ملاقات سپیکر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس اہم ملاقات کے دوران وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے اسمبلی کا اجلاس کل بروز سوموار 20 اکتوبر 2025 کو طلب کرنے کی تجویز پیش کی جس پر سپیکر نے اتفاق کیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو آئندہ پارلیمانی حکمتِ عملی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ عوام کی نظریں بھی اس اجلاس کے فیصلوں پر مرکوز ہیں۔