صہیب مقصود کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ، قومی کرکٹر نے انصاف کی اپیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ایک کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کردی گئی، جس سے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ سخت ذہنی اذیت کا بھی سامنا ہے۔
صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی گاڑی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، شو روم کے مالک نے چالاکی سے فروخت کردی، حالانکہ اس گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے دھوکے سے انہیں ایک دوسری گاڑی دی، جس کے کاغذات بعد میں جعلی ثابت ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی، اس شخص نے صہیب مقصود سے مزید 70 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔
قومی کرکٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کی جائیں تاکہ ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جاسکے۔
صہیب مقصود نے انکشاف کیا کہ آٹھ ماہ بعد انہیں اپنی گمشدہ گاڑی لاہور کے ایک گھر سے ملی، لیکن جب وہ گاڑی واپس لینے پہنچے تو وہاں موجود شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے گاڑی خریدی ہے، اور پولیس نے بھی گاڑی واپس دلانے سے معذرت کرلی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک قومی کھلاڑی اس طرح کے دھوکے کا شکار ہوسکتا ہے، تو عام شہریوں کی حفاظت اور انصاف تک رسائی کتنی مشکل ہوگی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے صہیب مقصود سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے واقعے کی فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صہیب مقصود
پڑھیں:
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ 17نومبر کردی گئی
کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کردی گئی۔نجکاری میں شامل گروپس کی جانب سے حکومت سے نئی درخواست چار کنسورشیم نے پی آئی اے نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی ، ایئر بلو اور لکی گروپ پی آئی اے کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز پر حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔پی آئی اے کی نجکاری میں چار کمپنیوں کی دلچسپی ہے اور حکومت سے شرائط میں نرمی کی درخواست کی گئی ہے۔زرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا،طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، کسی غیر ملکی فرد یا ادارے کو بطور اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت پی آئی اے کے 51 تا 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے پلان رکھتی ہے۔