سری لنکا سیلاب: پاکستان کی امدادی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امدادی ٹیم سی 130 طیارے کے ذریعے سری لنکا پہنچ گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ ٹیم وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے روانہ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا
کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز اور سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹ نے ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں بھی سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے 200 ٹن اضافی امدادی سامان بھی بحری راستے سے جلد سری لنکا روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو بدترین سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، جس کے باعث سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: طوفان ڈٹوا سے تباہی، بنگلادیش نے سری لنکا کے لیے امداد کی کھیپ بھیج دی
اس سے قبل پاکستان نیوی کی ٹیم سری لنکا میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امدادی ٹیم سری لنکا سیلاب کولمبو پہنچ گئی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امدادی ٹیم سری لنکا سیلاب کولمبو پہنچ گئی وی نیوز سری لنکا کے پاکستان کی کے لیے
پڑھیں:
یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ یورو کی امداد جاری کردی
اسلام آباد:یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ یورو کی امدادی رقم جاری کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد کی گئی ہے، اس مد میں 30 لاکھ یورو جاری کردیے گئے ہیں۔
یورپی یونین کے مطابق امدادی رقم سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کیلئے جاری کی گئی ہے، پاکستان خصوصاً پنجاب کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی اس رقم سے مدد کی جائے گی۔