گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب وہ عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھادی، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی پاک امریکا قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔
سی این این پر جاری تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ کار فرید زکریہ کا کہنا تھا کہ "امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا"۔
سی این این نے لکھا کہ پہلے دورِ حکومت میں بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھنے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا "پسندیدہ فیلڈ مارشل" قرار دیا، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بھی بڑھ رہا ہے، جولائی میں امریکا اور پاکستان نے ٹیرف معاہدہ کیا اور پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا اعلان کیا۔
سی این این نے لکھا کہ امریکا نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایک مؤثر عسکری شراکت دار ہے، اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا، پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابی نے پاکستان کی عالمی شناخت مستحکم کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی این این نے پاکستان کی
پڑھیں:
افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں: فیلڈ مارشل
اسکرین گریبفیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں۔
پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں۔ یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، مسلح افواج اور عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا شاندار استقبال کیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت میں ناکامی کے بعد بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو ترجیحی پالیسی کے طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کا فتنہ الہند، فتنہ الخوارج کو’ہائرڈ گنز‘ کے طور پر استعمال کرنا اس کے بزدلانہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔ روایتی میدان میں جیت کی طرح ہمارے پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کسی بھول میں نہ رہے، پاک فوج ہر محاذ پر چوکس ہے، پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہے گا۔