UrduPoint:
2025-10-20@11:50:59 GMT

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آذرٹیک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز لندن انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.32 ڈالر کم ہو کر 60.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.

32 ڈالر کی کمی سے 57.21 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں سست روی اور توانائی منڈی میں اضافی سپلائی کے باعث سامنے آئی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ڈھاکا ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال، نقصانات کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے زائد

ڈھاکا:

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو سیکشن میں لگنے والی شدید آگ کے باعث چھ گھنٹے تک فلائٹ آپریشن معطل رہا تاہم حکام کے مطابق اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق پہلی پرواز رات 9 بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوئی، جبکہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

وزارت شہری ہوا بازی و سیاحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

آتشزدگی کے بعد ایئرپورٹ کی تمام اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ آگ بجھانے کے لیے 37 فائر فائٹنگ یونٹس نے کارروائی میں حصہ لیا جبکہ فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون فراہم کیا۔

بین الاقوامی ایئر ایکسپریس ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش کے صدر کبیر احمد کے مطابق ابھی نقصانات کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں لیکن ابتدائی تخمینوں کے مطابق درآمدات اور برآمدات پر براہِ راست و بالواسطہ اثرات کا مجموعی حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔

اس دوران کئی بین الاقوامی پروازوں کا رخ تبدیل کرنا پڑا جن میں بھارت کی دہلی سے ڈھاکا آنے والی پرواز کو کولکتہ جبکہ ایئر عربیہ کی شارجہ سے آنے والی پرواز کو چٹاگانگ منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ بنگلہ دیش میں ایک ہفتے کے دوران تیسری بڑی آتشزدگی ہے۔ اس سے قبل منگل کو ڈھاکا میں ایک گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ نے کم از کم 16 جانیں لی تھیں جبکہ جمعرات کو چٹاگانگ میں ایک سات منزلہ گارمنٹس فیکٹری مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی تھی۔

عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ تمام حالیہ آتشزدگی واقعات کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں، اور کسی بھی ممکنہ تخریب کاری یا آتش زنی کے شواہد کی صورت میں سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج بھی کمی دیکھی  گئی
  • سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم
  • عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
  • وفاقی حکومت کو دسمبر تک 4 ارب 86 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا چیلنج درپیش
  • موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کی غذائی سلامتی کو خطرہ ،2030 تک موافقت کےلئے ملک کو سالانہ 7 سے 14 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر سید توقیر شاہ
  • ڈھاکا ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال، نقصانات کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے زائد
  • تاریخی اضافے کے بعد سونا سستا، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
  • گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ
  • مہنگائی کی رفتار میں مسلسل اضافہ، 24 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی