رپورٹ کے مطابق جاری سہ ماہی میں ایک ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ملٹی اور بائی لیٹرل جبکہ 78 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے بیرونی کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے لیے مدت پوری ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کو دسمبر تک 4 ارب 86 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا چیلنج درپیش ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اکتوبر تا دسمبر 2025ء کی سہ ماہی میں مجموعی طورپر 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرے گی۔ اس بیرونی ادائیگی کے حجم میں 3 ارب ڈالرزکا ڈپازٹ شامل ہے جو وفاقی حکومت رول اوور کرانا چاہتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری سہ ماہی میں ایک ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ملٹی اور بائی لیٹرل جبکہ 78 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے بیرونی کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے لیے مدت پوری ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ڈپازٹ کی مدت اس سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہو گی، اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ڈپاذٹ کی مدت میں مسلسل 3 بار 2022ء ،2023ء اور 2024ء میں ایک، ایک سال کی توسیع کی جا چکی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لاکھ ڈالرز کے مطابق

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق