اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر ایئر و گراؤنڈ عملے پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ مشترکہ فضائی مشق 'انڈس شیلڈ ایلفا' میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بے مثال آپریشنل مہارت اور جرآت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان میں اپنے ایئربیس سے آذربائیجان تک یہ طویل فضائی سفر بغیر کسی وقفے کے مکمل کیا۔ پاک فضائیہ کے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کی مدد سے ان لڑاکا طیاروں میں دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کا عمل انتہائی عْمدگی سے سرانجام دیا گیا۔ فضائی مشق 'انڈس شیلڈ ایلفا' کے ذریعے دونوں برادر ملکوں کی فضائی افواج کے مابین علمی اشتراک، عسکری ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنز کا فروغ ممکن ہو گا۔ یہ فضائی مشق اس عزمِ مصمم کا بھی اظہار ہے کہ پاک فضائیہ جدید عسکری تقاضوں کے مطابق خود کو بہتر سے بہترین بنانے کے اس سفر کو جاری رکھتے ہوئے، فضائی آپریشنز سے منسلک تمام تر شعبوں میں اپنی لازوال برتری کو برقرار رکھنے کے لیے ہما وقت کوشاں ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ

پڑھیں:

پاکستان ایئر فورس کے طیاروں کی بغیر رکے آذربائیجان تک پرواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے طویل فاصلے کی پرواز مکمل کی،  اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا جو پی اے ایف کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل-78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیت اور فضائی عملے کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا بھرپور اظہار ہوا۔

پاکستان ایئر فورس کا دستہ، جس میں جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارے، تجربہ کار فضائی عملہ اور زمینی معاون ٹیم شامل ہے، آذربائیجان پہنچ چکا ہے جہاں وہ دو طرفہ فضائی مشق  انڈس شیلڈ الفا  میں حصہ لے گا۔

مشق کا بنیادی مقصد دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون، حکمتِ عملی کی ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنل صلاحیت (Interoperability) کو فروغ دینا ہے۔ انڈس شیلڈ الفا میں جدید فضائی جنگی حربوں، مشترکہ مشن پلاننگ، اور تیزی سے بدلتے فضائی منظرنامے کے مطابق مشن کی انجام دہی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ مشق نہ صرف پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی بلکہ جدید فضائی دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کا بھی ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔

پاکستان ایئر فورس کی یہ شرکت علاقائی استحکام، عالمی فوجی تعاون اور جدید جنگی تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے اس کے پائیدار عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ پی اے ایف نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ہر میدان میں اپنی روایتی برتری برقرار رکھتے ہوئے وطنِ عزیز کے فضائی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ کے دستے کی مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان آمد
  • پاکستان ایئر فورس کے طیاروں کی بغیر رکے آذربائیجان تک پرواز
  • پاک فضائیہ کا دستہ جنگی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا
  • مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا  
  • پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آذربائیجان تک نان اسٹاپ فلائٹ، دوران پرواز ایندھن بھی بھرا گیا
  • پاک فضائیہ کے طیاروں کی بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل
  • دوطرفہ فضائی مشق: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
  • چین نے جدید ترین اسٹیلتھ طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا
  • چین: دو غیرملکی اسٹیلتھ طیاروں کو اپنی حدود سے مار بھگایا