حکومت کا ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سعید احمد:پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا،مسافروں کو کرنسی کی ترسیل اور ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدے پر غور کیا جارہا ہے۔
لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئی،پشاور، کوئٹہ، سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائیں گی۔
وفاقی حکومت کا ہاکی کےکھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فزیبلٹی پر کام شروع کردیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ایس او کے مرکزی صدر امین شیرازی کا پاراچنار کا دورہ، مختلف ملاقاتیں
اس موقع پر المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں صدر آئی ایس او پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سینئر حضرات ممبران اور محبین سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی و سابق ریجنل صدر محمد حسن نے پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں صدر آئی ایس او پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سینئر حضرات ممبران اور محبین سے ملاقات کی۔