data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان بھریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ہے۔ یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

ان کے ساتھ ساتھ چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی ہے، یہ توسیع ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگی۔

سینئر فوجی قیادت کی اس نئی تعیناتی اور توسیع سے ملکی دفاعی ڈھانچے میں استحکام اور قیادت کی مضبوطی کا پیغام ملتا ہے جبکہ سکیورٹی کے شعبے میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل چیف آف

پڑھیں:

چیزیں بہتری کی جانب جارہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل

اسلام آباد:

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اوراب پاکستان اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر ژپاروف کی ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے اور سب آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اورپاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی میں تاخیر کیوں ہوئی؟ طلال چوہدری نے بتا دیا
  • چیزیں بہتری کی جانب جارہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل
  • پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • سب ٹھیک ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا
  • سب ٹھیک ہے، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت 5 سال، دوبارہ تعیناتی بھی ہو سکتی ہے، رانا ثنااللہ
  • وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
  • وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی