انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز کالرآف آنر مل گیا۔

کالر آف آنر مصری اولمپک کمیٹی کی جانب سے دیے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے، جو اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی اولمپک تحریک اور بین الاقوامی کھیلوں کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔

طیّب اکرام کو یہ اعزاز ہاکی کے فروغ کے لیے ان کی شاندار قیادت، عالمی سطح پر کھیل کی ترقی کے لیے مسلسل کوششوں اور خاص طور پر افریقا اور مصر میں ہاکی کے فروغ و ترقی کے لیے ان کی حمایت کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام اور مصری اولمپک کمیٹی کے صدر انجینئر ادریس نے مصر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہاکی کے فروغ و رسائی کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

چیئرمین سینٹ کی اقوامِ متحدہ کے تعاون سے نمائش میں شرکت

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آرٹس میں اقوامِ متحدہ کے تعاون سے منعقدہ نمائش میں شرکت کی، انہوں نے مختلف آرٹ گیلریز کا دورہ کیا اور تخلیقی فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینٹ نے نمائش کے شاندار انعقاد پر منتظمین متعلقہ اداروں اور شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش تخلیقی سرگرمیوں سماجی آگہی اور ثقافتی فروغ کا بہترین نمونہ ہے۔ فنونِ لطیفہ معاشرے میں برداشت، ہم آہنگی اور مثبت طرزِ فکر کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسی سرگرمیاں پاکستان کے روشن، امن پسند اور ثقافتی طور پر متنوع تشخص کو اجاگر کرتی ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نمائش نے نوجوانوں اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل فنکاروں کو اظہار کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سی پیک فیز ٹو سے انفراسٹرکچر اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح
  • سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو بائی پاس کرکے وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ، پی اے سی سیکریٹری برطرف
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
  • فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اعزاز دے دیا
  • پبی: اکرام آباد کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
  • احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز
  • چیئرمین سینٹ کی اقوامِ متحدہ کے تعاون سے نمائش میں شرکت
  • پرولیگ ہاکی میں شرکت کیلیے قومی ہاکی ٹیم ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو پہنچ گئی
  • کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش