گزشتہ دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھادی، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی پاک امریکا قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

سی این این پر جاری تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ کار فرید زکریہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا۔سی این این نے لکھا کہ پہلے دورِ حکومت میں بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھنے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا “پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بھی بڑھ رہا ہے، جولائی میں امریکا اور پاکستان نے ٹیرف معاہدہ کیا اور پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا اعلان کیا۔سی این این نے لکھا کہ امریکا نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایک مثر عسکری شراکت دار ہے، اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا، پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابی نے پاکستان کی عالمی شناخت مستحکم کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت پاک افغان طورخم گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں، عملہ طلب فیصل آباد اور ساہیوال کے 5حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری چیئرمین سی ڈی اے سے صدر ٹینس فیڈریشن کے اعصام الحق قریشی کی ملاقات ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،ایف جی ای ایچ اے کے پٹواری ذاکر حسین گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی این این نے پاکستان کی

پڑھیں:

پی ایم اے کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایک بار پھر عزم، وقار اور حب الوطنی کے خوبصورت امتزاج کا مظہر بن گیا، جہاں 152ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جنہیں پی ایم اے کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار انداز میں سلامی پیش کی۔ پریڈ کے آغاز پر نظم و ضبط، تربیت اور عسکری مہارت کی روایتی جھلک دیکھی گئی جو پاکستان آرمی کے اعلیٰ معیار کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

تقریب میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹیگریٹڈ کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس شریک تھے، جنہوں نے برسوں کی سخت تربیت کے بعد اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہوئے ملک کے دفاع کا عہد دہرایا۔ کیڈٹس کے چہروں پر عزم اور فخر کی چمک نمایاں تھی جبکہ فضا میں “اللہ اکبر” اور “پاکستان زندہ باد” کے نعروں کی گونج سماں باندھ رہی تھی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ملکی و غیر ملکی معززین، مختلف ممالک کے سفرا، اعلیٰ حکومتی شخصیات، عسکری قیادت اور دفاعی اداروں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب میں دفاعی دنیا سے وابستہ افراد  اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نوجوان کیڈٹس کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

پریڈ کے دوران کیڈٹس نے مارچ پاسٹ اور مختلف عسکری مظاہرے پیش کیے جنہیں حاضرین نے بھرپور داد دی۔ پورے میدان میں حب الوطنی کی فضا طاری رہی، جہاں ہر کوئی ان جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کر رہا تھا جو وطن کے دفاع کے لیے اپنے جان و دل کی بازی لگانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ تقریب نہ صرف ایک فوجی روایت کی پاسداری کا مظہر ہے بلکہ پاکستان کی نئی نسل کے اس عزم کی بھی نمائندہ ہے کہ وطن کی سرزمین کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنا ان کا پہلا اور آخری فرض ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب وہ عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این
  • طالبان رجیم ان پراکسیز کو لگام ڈالے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاک سعودی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی تجدید اور خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
  • عالمی منڈیوں کیلیے اُمید کی کرن: امریکا اور چین اگلے ہفتے نئے تجارتی مذاکرات کے لیے متفق
  • پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، آرمی چیف مہمان خصوصی
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی
  • پی ایم اے کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی