اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوششں ناکام بنا دی۔

ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔

رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کئے جن کی مالیت تقریباً 154.

90 ملین روپے ہے۔

گزشتہ سال اسی مدت کے دوران مجموعی طور پر9 کروڑ ستر لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے ایک کروڑ 41 لاکھ چودہ ہزار چار سو سگریٹس ضبط کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں ضبط کئے جانے والے سگریٹس کی مالیت میں 60 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹی ایل پی کو فنانس کرنے والے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنانس کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں بڑے بڑے نام، پڑھے لکھے اور مہذب لوگ شامل ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فنانسرز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، چاندی، برانڈیڈ گھڑیاں، کنگن، ہار، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندے کی صورت میں اکٹھے کیے گئے۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ خادم حسین رضوی کی قبر کو منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم قبر کے نام پر چندہ اکٹھا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے زیر انتظام 130 مساجد اپنے کنٹرول میں لے لی ہیں، مگر کوئی مسجد مسمار نہیں کی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تحریک لبیک نے ایک علیحدہ سیل قائم کر رکھا تھا جو مخالفین کو دھمکیاں دیتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب امن کا پیغام دیتا ہے، لیکن انہوں نے اسلام، فلسطین اور غزہ کے نام پر تشدد کو فروغ دیا۔

انہوں نے والدین اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ جو لوگ مقدس ہستیوں کے نام پر اپنے مالی یا سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پشاور کسٹمز کی بڑی کارروائی، غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • ٹی ایل پی کو فنانس کرنے والے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا، عظمیٰ بخاری
  • وفاق اور پنجاب سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا‘مزمل اسلم
  • وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم
  • کراچی میں کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • کراچی: کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی: مزمل اسلم
  • سندھ کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ
  • کسٹمز انفورسٹمنت اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی اشیا برآمد