پنجاب بھر میں اینٹی اسموگ آپریشن تیز، کروڑوں روپے کے جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور:
محکمہ بلدیات کی جانب سے پنجاب بھر میں اینٹی اسموگ آپریشن تیز کردیا گیا۔
کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف 11 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 49 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے۔
تجاوزات قائم کرنے والے 25 ہزار 532 افراد پر 32 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا جبکہ درخت کاٹنے والے 2 ہزار افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کے مطابق صوبے بھر میں چھوٹی بڑی شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے، اسموگ کے خاتمے کے لیے بلدیاتی سطح پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریت اور مٹی کی ٹرالیاں بغیر ترپال سڑک پر لانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، محکمہ بلدیات کی ہدایت پر تمام لوکل گورنمنٹس فیلڈ میں متحرک ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، شہری کوڑا کرکٹ جلانے سے اجتناب کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔