ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی ، فنانسنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی ہوگی‘دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے،عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی گئی ہے ، انکو فنانسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے ۔ والدین اپنے بچوں کو شرپسند جماعتوں کا ایندھن بننے سے روکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب میں تیس موبائل پولیس سٹیشنز آن ویل کا اجرا کر دیا گیا ۔
لوگوں کو اب تھانوں میں جا کر درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ خواتین کے لئے پنک پولیس اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جنکا عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہو گا ۔ انہوں نے کہا ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران لاشوں کا پروپیگنڈا کیا گیا۔ والدین اپنے بچوں کو ایسے فساد کا حصہ بننے سے روکیں جس سے انھیں بعد میں پریشانی ہو ۔(جاری ہے)
پر تشدد احتجاج کے دوران ایک سو دس پولیس اہلکا ر زخمی ہوئے۔
تین شہری جاں بحق اور اڑتالیس زخمی ہوئے۔ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں توڑی گئیں۔ افسوس ہے فساد کو اسلام اور فلسطین کا مقدمہ کہا گیا ۔ ان لوگوں اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیوں کو قبضہ میں لیا ۔ ڈندا بردار مظاہرین نے ریسکیو کے عملے کو نشانہ بنایا ۔ سعد رضوی مظاہرین کو لوگوں پر تشدد کے لئے اکساتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایسا تشدد اور ظلم اس پاک ہستی کے نام پر کر رہے ہیں جو رحمت اللعلمین ہیں ۔ والدین مقدس ہستیوں کے نام پر اپنے بچوں کو ورغلانے والوں سے بچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں سونے اور چاندی کے زیورات اور گھڑیاں اور بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ، نذرانوں اور چندے کے نام پر یہ غریب لوگوں سے اکٹھا کرتے ہیں ۔ یہ ہمیں بتائیں کہ بھارتی کرنسی سے انکا کیا تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے تمام اکاونٹس اب منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی گئی ہے ۔ اڑتیس سو فنانسرز کی بھی نشاندہی کردی گئی ہے ۔ فنانسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت چارہ جوئی کی جائے گی اور ان پر دہشتگر دی کے مقدمات بنیں گے ۔ کوئی مسجد شہید نہیں کی جارہی۔ ہم قبروں کا احترام کرتے ہیں ۔ کسی کی بھی قبر کہیں منتقل نہیں کی جارہی ۔ اب لاوڈ سپیکرز کا استعمال اذان کے لئے اور مساجد صرف نما ز کے لئے ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات کسی جماعت یا گروہ کے خلاف نہیں بلکہ اپنے ملک وقوم اور مذہب کے حق میں ہیں ۔ انہوں نے کہا والدین اپنے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی کڑی نظر رکھیں ۔ آپکے بچے کسی کا ایندھن بننے کے لئے نہیں آئے ۔ ماں باپ اپنے بچوں کو ایسی شر پسند جماعتوں سے دور رکھیں ۔ جنہوں نے لوگوں کو گولیاں مروائیں اور خود بھاگے ہوئے ہیں آج بھی ان کا پروپیگنڈا سیل کام کر رہا ہے ۔ شر انگیز پوسٹیں لگائی جا رہی ہیں ۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو ٹی ایل پی کے خلاف کے لئے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔