WE News:
2025-10-21@10:58:40 GMT

 کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

 کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل

فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرِسٹیانو رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر کو پہلی مرتبہ پرتگال کی انڈر-16 قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ آئندہ ہونے والے ترکیہ کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پرتگال کی نمائندگی کریں گے، جو 30 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گا۔

Cristiano Ronaldo Jr has been called up to Portugal’s U16 team for the first time ???????? pic.

twitter.com/zjIia4pxV3

— OneFootball (@OneFootball) October 20, 2025

والد کے نقشِ قدم پر بیٹا بھی گامزن

رونالڈو جونیئر اس وقت اسپورٹنگ کلب  کی جونیئر ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں وہی کلب جہاں سے ان کے والد نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
اسپورٹنگ کے 7 کھلاڑیوں کو اس بار قومی انڈر-16 اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

ہیڈ کوچ فیلیپ راموس نے 22 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے جو فیڈریشنز کپ میں شرکت کرے گی۔

???????????????????????????????????????????? لحظة للتاريخ!

لحظة تاريخيّة .. التاريخ كُتب اليوم ولحظة سنتذكرها!

كريستيانو جونيور يسجل أول هدف في حياته مع البرتغال في نهائي بطولة فلاتكو ماركوفيتش ضد كرواتيا ????????♥️pic.twitter.com/UFuWg8wEAM

— عمرو (@bt3) May 18, 2025

وائرل فری کِک گول نے سب کو حیران کر دیا

ستمبر میں رونالڈو جونیئر کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تھی، جس میں انہوں نے النصر جونیئر ٹیم کے لیے ایک شاندار فری کِک گول کیا، بالکل اپنے والد کی طرح!
مداح اب یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ آیا رونالڈو جونیئر بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کر پائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرتگال فٹ بال کرسٹیانو رونالڈو کرِسٹیانو رونالڈو جونیئر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پرتگال فٹ بال کرسٹیانو رونالڈو کر سٹیانو رونالڈو جونیئر رونالڈو جونیئر

پڑھیں:

زیارت، مغوی اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا بازیاب، اسسٹنٹ کمشنر تاحال لاپتہ

اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ہرنائی میں چھوڑ دیا، جہاں سے نوجوان نے خود پیدل چلکر ایف سی کی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت سے 10 اگست 2025 کو اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی کے بیٹے مستنصر بلال کو 68 دن بعد بازیاب کر لیا گیا، تاہم محمد افضل خود تاحال لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں ایک ویران اور پہاڑی مقام پر چھوڑا۔ نوجوان نے خود پیدل چل کر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک قریبی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ اس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی فورسز کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ بازیاب نوجوان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے والد کے بارے میں لاعلم ہیں اور انہیں والد کی موجودگی یا حالت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ہرنائی سے نامعلوم شخص کی لاش ملنے کے بعد مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر کی موت کی خبریں چلی تھیں، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ لاش کسی اور کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا میں مسجد کے بانی رکن کا قاتل بیٹا نکلا
  • میری بیٹی نیہا کو اس کے والد نے قتل کیا، گرفتار ماں کا پولیس کو بیان
  • نوکریوں کا بڑا اعلان! نادرا میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز کی بھرتی، واک ان انٹرویوز 3 نومبر سے شروع
  • پرتگال میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی عائد کا بل پارلیمنٹ سے منظور
  • پرتگال میں برقع اور نقاب پر پابندی کا بل منظور
  • لبنان: لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کا بیٹا ایک ارب ڈالر کے عوض رہا
  • سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان چوتھی پوزیشن پر، انگلینڈ سے شکست
  • زیارت، مغوی اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا بازیاب، اسسٹنٹ کمشنر تاحال لاپتہ
  • اسلامو فوبیا؛ ایک اور یورپی ملک میں نقاب پر پابندی عائد، سزائیں اور جرمانے کا فیصلہ