قومی ویمز کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈ کپ میں غیرمتاثرکن کارکردگی کے باعث ویمز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ محمد وسیم کو ورلڈکپ کے بعد تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کا تقرر کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ویمنز کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز میں کھلانے کے لیے بورڈ ٹو بورڈ رابطے بڑھائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کے پول آف پلئیرز کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موسم خشک، راتیں سرد رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے خنک ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔