Jasarat News:
2025-10-18@17:43:35 GMT

سرگودھا میں کمسن جڑواں بچیوں کی موت نے علاقہ سوگوار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

سرگودھا میں کمسن جڑواں بچیوں کی موت نے علاقہ سوگوار کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سرگودھا کے علاقے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کمسن جڑواں بچیاں پراسرار طور پر انتقال کر گئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق پانچ ماہ کی دونوں بچیاں دودھ پینے کے بعد سو گئیں لیکن کچھ دیر بعد ان کی سانسیں بند ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں میڈیکل بورڈ آج موت کی اصل وجہ کا تعین کرے گا۔

علاقے میں اس المناک واقعے پر سوگ کی فضا ہے جبکہ اہل خانہ شدید صدمے میں مبتلا ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈبلیو ایچ او نے عالمی سطح پر اینٹی بائیوٹکس مزاحمت میں اضافے سے خبردار کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251018-06-11

 

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اپنی تازہ رپورٹ میں دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت پر سخت تشویش کا اظہار کردیا۔ پورٹ کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے بے تحاشا اور غلط استعمال کی وجہ سے ایسے بیکٹیریا پیدا ہو رہے ہیں جو عام دواؤں سے متاثر نہیں ہوتے۔اس رجحان کوسپر بگزکہا جاتا ہے جو نہ صرف علاج کو مشکل بناتے ہیں بلکہ ہر سال لاکھوں اموات کا سبب بھی بنتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 ء تک اینٹی بائیوٹک مزاحم انفیکشنز دنیا میں سب سے بڑی موت کی وجہ بن سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال کو روکیں اور بیکٹیریل انفیکشنز کی نگرانی کو بہتر بنائیں،جب کہ نئی اینٹی بائیوٹکس کی تیاری پر تحقیق میں مشترکہ سرمایہ کاری کریں۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • دو کمسن بچیاں پراسرار طورپر انتقال کرگئیں
  • سرگودھا: پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کرگئیں
  • ڈبلیو ایچ او نے عالمی سطح پر اینٹی بائیوٹکس مزاحمت میں اضافے سے خبردار کردیا
  •  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات وتعزیت کررہے ہیں
  • کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی سینٹرل جیل میں آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کیلیے لیپ ٹاپ پیش کررہے ہیں
  • ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
  • محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کیلئے اچھی خبر
  • غیرقانونی تعمیرات ہٹادی گئیں، کراچی میں 22 ایکڑ زمین سے قبضہ ختم
  • نیو کراچی میں جعلی دوا سے نوجوان کی ہلاکت، غیر رجسٹرڈ کلینک بند