تقریب میں میثم عابدی (سابق ڈویژنل صدر)، احسن مہدی اور دیگر سابق مسئولین بھی شریک ہوئے۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے سلیم الزماں (ریجنل سیکرٹری)، خرم عباس (ریجنل سیکرٹری طلباء امور)، علمدار محب (رکن) اور دیگر اراکین نے ناظم کراچی کے ہمراہ شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان نے ملیر کا دورہ کیا، جہاں تنظیم کا ایک نیا یونٹ جعفر طیار یونٹ تشکیل دیا گیا۔ اس موقع پر سجاد حیدر زیدی سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملیر اور علی عباس زیدی سے یونٹ صدر/آرگنائزر کا حلف لیا گیا۔ تقریب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ ذمہ داران اور اراکین کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے تنظیم میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب میں میثم عابدی (سابق ڈویژنل صدر)، احسن مہدی اور دیگر سابق مسئولین بھی شریک ہوئے۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے سلیم الزماں (ریجنل سیکرٹری)، خرم عباس (ریجنل سیکرٹری طلباء امور)، علمدار محب (رکن) اور دیگر اراکین نے ناظم کراچی کے ہمراہ شرکت کی۔ تمام حاضر برادران نے اس موقع پر دینی و تنظیمی امور کو بہتر انداز میں سرانجام دینے اور تنظیم کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امامیہ آرگنائزیشن ریجنل سیکرٹری کراچی ریجن اور دیگر

پڑھیں:

عوام کے بنیادی مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات ہیں: گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام خوشحال ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ عوام کے بنیادی مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل آباد سے اسلام آباد جاتے ہوئے ننکانہ صاحب کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اْنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ننکانہ صاحب کے مسائل کو فوری حل کرے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں صرف پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی سب سے زیادہ باشعور اور عوامی جماعت ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے آنے والے وزیراعظم ہوں گے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ عوامی ترقیاتی منصوبوں پر پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک پیج پر ہے۔ اس سے قبل لوگوں کی کثیر تعداد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا راستہ روکا۔ گورنر پنجاب لوگوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر گاڑی سے نیچے اتر آئے اور لوگوں میں گھل مل گئے۔ لوگوں نے عوامی گورنر کے نعرے لگائے اور انہیں ننکانہ شہر سے متعلق درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ 

متعلقہ مضامین

  • آج بھی ایم کیو ایم کی پالیسی یہی ہے کوٹہ سسٹم قائم رہے، حیدر عباس رضوی
  • توثیق حیدر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی؛ وائرل ویڈیو پر نئی بحث شروع
  • ڈاکٹر معظم علی خان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کے وائس چانسلر مقرر
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اراکین کا سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل
  • شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو 54ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا خراجِ تحسین
  • عوام کے بنیادی مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات ہیں: گورنر پنجاب
  • پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل
  • جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا