پرتگال میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی عائد کا بل پارلیمنٹ سے منظور
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
LISBON:
پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کرلیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر مذہبی یا صنفی وجوہات کی بنا پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کو متعدد مسلمان خواتین کے چہرے کے نقاب کو نشانہ بنانے کے طور پر دیکھا گیا ہے۔
پرتگال کی عدالت میں مذکورہ بل دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت ’چیگا‘ نے پیش کیا، جس میں کہا گیا کہ برقع پورے جسم کو ڈھانپتا ہے اور نقاب صرف آنکھوں کے گرد جگہ چھوڑتا ہے، جس سے عوامی مقامات پر پہننے پر پابندی ہوگی۔
بل میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں، سفارتی دفاتر اور ہوائی جہازوں میں نقاب کی اجازت برقرار رہے گی۔
پرتگال میں اس بل کے تحت چہرہ ڈھانپنے والی خواتین پر 200 یورو سے 4000 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
صدر مارسيلو ریبیلو دی سوسا کی منظوری کے بعد بل قانون کی حیثیت اختیار کر جائے گا تاہم ان کے پاس اختیار ہے کہ اس بل کو ویٹو کریں یا آئینی عدالت کو بھی بھیج سکتے ہیں۔
اگر یہ بل قانون بن گیا تو پرتگال بھی ان یورپی ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جہاں چہرے یا سر ڈھانپنے پر مکمل یا جزوی پابندیاں موجود ہیں، جن میں آسٹریا، بیلجیم اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انٹر کے ضمنی امتحانات: مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے آنے پر پابندی عائد
فائل فوٹو۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام انٹر کے ضمنی امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے آنے پر پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر ایڈمٹ کارڈ کے امتحانی مرکز میں داخلے اور امتحانی مراکز کے دو سو گز کے اندر فوٹو اسٹیٹ مشین چلانے پر پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی اوقات میں موبائل فون اور برقی آلات کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف غیر ضروری اجتماع، رش اور ہجوم پر سخت کارروائی ہوگی۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر نے پولیس کو خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔