data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد،وزیر اعظم اور روا الحرم المکی کمپنی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان منصوبے”کنگ سلمان گیٹ” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

منصوبہ مسجدحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ اور مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے۔ منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور خدمتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کیلئے اندرونی اور بیرونی مصلیٰ جات اور صحن میں گنجائش رکھی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لئے مسجدحرام تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ سعودی وژن 2030 کے تحت اقتصادی تنوع کے اہداف میں حصہ ڈالے گا اور 2036 تک 3 لاکھ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلا م آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے66 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 39پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی جس

میڈیا ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 26پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آج رات 12 بجے سے ہوگی جبکہ آئندہ 15روزتک نافذالعمل رہے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
  • سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا
  • ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا
  • سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں ترقیاتی منصوبے ’شاہ سلمان دروازے‘ کا آغاز کردیا
  • اشتہار
  • القرآن
  • یمن: سعودی منصوبہ ’مسام‘ کے تحت 815 بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد ناکارہ
  • غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج، اسرائیل شرکت نہیں کرے گا
  • شانگلہ: کوئلے کی کان میں حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں