Islam Times:
2025-12-08@14:28:26 GMT

مصریوں کیجانب سے "سمندر میں ڈالی گئی نیکی" فلسطینیوں تک جا پہنچی

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

مصریوں کیجانب سے 'سمندر میں ڈالی گئی نیکی' فلسطینیوں تک جا پہنچی

‍‍‍‍‍‍

غزہ کے مظلوم عوام کی بھوک اور شدید ترین اسرائیلی محاصرے کے تناظر میں "نیکی کر دریا میں ڈال" کے مصداق مصری شہریوں کیجانب سے سمندر میں ڈالی گئی خوراک کی حامل بوتلیں پانی کے بہاؤ کیساتھ غزہ کے ساحلوں تک لے آ پہنچی ہیں اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے تصاویر شائع کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ مصری شہریوں کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں کے لئے سمندر میں ڈالی گئی پلاسٹک کی بوتلیں حال ہی میں فلسطینی سواحل پر آ پہنچی ہیں۔

عرب 48 نامی ای مجلے کے مطابق یہ بوتلیں، جو سمندری بہاؤ کے ذریعے مصر سے غزہ کے ساحلوں تک پہنچی ہیں، مصری شہریوں کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دی جانے والی "اولین امداد" ہے جس کا مقصد "غزہ کے باشندوں کو امداد کی ترسیل" پر مبنی عالمی پیغام ارسال کرنا تھا کیونکہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی کی تمام سرحدی گزرگاہوں کو کئی مہینوں سے مکمل طور پر بند کر رکھا ہے جس سے غزہ کی پٹی کا پورا علاقہ شدید ترین محاصرے میں آ چکا ہے۔ عرب ای مجلے کے مطابق مصری عوام کی جانب سے سمندر میں ڈالی گئی ان بوتلوں میں سے کچھ یافا کے العجمی ساحل پر بھی دیکھی گئی ہیں۔
-

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سمندر میں ڈالی گئی غزہ کے

پڑھیں:

پاکستان و دیگر اسلامی ممالک نے فلسطینی عوام کی جبری بےدخلی مسترد کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی کوششیں مسترد کرتے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشرکہ بیان میں اسرائیلی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو جمہوریہ مصر منتقل کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر مکمل عمل کیا جائے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش کی سخت مخالفت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہ کیا جائے، رفح کراسنگ دونوں طرف سے کھلی رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ کے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت یقینی بنائی جائے، بیان میں خطے میں امن کیلئے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے غزہ میں مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کے مطابق غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے فوری آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ بیان میں فلسطینی اتھارٹی کے غزہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے حالات سازگار بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بیان میں امریکا سمیت تمام علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا، بیان میں دو ریاستی حل کے تحت 1967ء کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور مشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی توثیق کی گئی۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • لوور میوزیم میں پانی کا رساؤ: مصری نوادرات کی سینکڑوں نایاب کتابیں متاثر
  • غزہ میں بین الاقوامی فورس امن مسلط کرنے نہیں، قیامِ امن کیلئے ہونی چاہیئے، مصری وزیر خارجہ
  • مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کیجانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ
  • غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی ضرورت، امن مسلط کرنے کے لیے نہیں،مصری وزیرِ خارجہ
  • امریکی وزیر دفاع پر دو مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ
  • فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی کوششیں مسترد
  • لاہور، گل داؤدی کی سالانہ نمائش 2025، جیلانی پارک لاہور میں رنگوں اور خوشبوؤں کا سمندر
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کیساتھ شراکت داری ختم کریں، یورپی ارکان پارلیمنٹ کا خط
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کیساتھ شراکت داری ختم کریں؛ یورپی ارکان پارلیمنٹ کا خط
  • پاکستان و دیگر اسلامی ممالک نے فلسطینی عوام کی جبری بےدخلی مسترد کردی