اسرائیلی حملے جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری، مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں فائرنگ کرکے کے فلسطینی کو شہید کردیا۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
جیل میں قید معروف فلسطینی سیاسی شخصیت مروان برغوتی کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ان کے والد کو جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
اکتوبر 2023ء سے لیکر اب تک اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں 70 ہزار 125 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
ایرانی میڈیا میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق دعؤوں کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر تدفین کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روزہ عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے دوران عوام کو عظیم شہید راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محمد امین توکلی زادہ کے مطابق عوامی تقریبات کے اختتام پر نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد جلوس کا آغاز ہوگا، تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں تقریبات ایران کے اہم مذہبی مراکز قم اور مشہد میں بھی جاری رہیں گی، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خواہشات کے مطابق تدفین مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے قریب کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تقریب ملک کی جدید تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار ہو سکتی ہے، تہران میں انتظامات اس انداز سے کیے جا رہے ہیں کہ ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد تک ان تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ ان کے مطابق انتظامات کی مجموعی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کریں گے جبکہ بلدیاتی حکام اور دیگر ریاستی ادارے لاجسٹک اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔ تاہم ان دعؤوں اور تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔