2025-12-08@09:37:54 GMT
تلاش کی گنتی: 108611
«مذہبی جماعت کی»:
انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو...
ایک بیان میں ترجمان جعفریہ الائنس نے کہا کہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے سپرد کریں، مگر یوں بے دردی سے غائب کر دینا نہ صرف انسانی حقوق کی توہین ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے ترجمان علامہ سید باقر حسین زیدی نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی پراسرار گمشدگی پر گہری تشویش اظہار کرتے ہوئے ان جوانوں کی بازیابی کے لئے ضمیر عباس چوک گلگت میں دیئے گئے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت اعلان کیا ہے اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گلگت سمیت ملک بھر کے لاپتا شیعہ نوجوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔ تفصلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گوادر اور گلگت بلتستان کے لیے بجلی کے نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گوادر پورٹ سٹی میں بلا تعطل، قابل بھروسہ اور مناسب نرخوں پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں، کیونکہ گوادر میں مضبوط توانائی انفراسٹرکچر ملکی معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر پراجیکٹ پر...
ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اغواء کے الزام میں ان کی دوست اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر وردہ کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا...
جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔ وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار اجلاس میں تمام شعبوں میں پاک چین شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا...
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا چیف وہپ حزبِ اختلاف کو خط، سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے کیسز سے متعلق وضاحت طلب
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کے زیرِ التواء مقدمات سے متعلق تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے زبانی طور پر سیکرٹریٹ کو مطلع کیا گیا تھا کہ عمر ایوب خان کے خلاف عدالتوں میں کوئی کیس زیرِ التواء نہیں، تاہم اس کی تحریری تصدیق تاحال فراہم نہیں کی گئی۔ سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کے عمل کو قانون کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تحریری معلومات ناگزیر ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں منعقدہ کَش اِنَوکس ٹیک ایکسپو 2025 اس وقت غیر معمولی بحث کا محور بن گئی جب نمائش میں “ایڈوانسڈ ہیومینائیڈ روبوٹس” کے نام سے پیش کیے گئے دو ماڈلز دراصل حقیقی روبوٹ نہیں بلکہ انسانی اداکار نکلے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے دعوے کے ساتھ اسٹیج پر لائے گئے یہ کردار مخصوص ملبوسات، چہرے کے میک اپ اور حرکتوں کی بنا پر روبوٹ کا تاثر دے رہے تھے، مگر باریک بینی سے دیکھنے والوں نے فوراً بھانپ لیا کہ یہ مشینی ڈھانچے نہیں، زندہ انسان ہیں۔نمائش کی ویڈیوز میں صاف دیکھا گیا کہ ان “روبوٹس” کی پلکیں جھپک رہی تھیں، سینہ انسانی انداز میں حرکت کر رہا تھا اور چہرے کی جلد پر...
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی کو بلاتعطل، مناسب قیمت اور قابل بھروسہ بجلی فراہمی کے منصوبوں پر تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ فعال انہوں نے کہا کہ 100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ سے گلگت بلتستان...
فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشونما کیسے ہوگی، اگر ہم عوام کی رائے کو سمجھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے۔پنجاب یونیورسٹی میں انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں بڑے مظاہرے ہوتے ہیں لیکن وہ حکومت کو نہیں ہلاتے۔ ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے: ملک احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بنیادی سہولتوں کا حصول سب کا حق ہے، ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا...
فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کیس میں کسی بھی قسم کا چالان جمع کروانے سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں گرفتار اے ایس آئی عابد شاہ کی ایف آئی اے کی جانب سے درج نئے مقدمے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس سے متعلق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کو کہیں سے بھی ڈھونڈ کر پیش کرنے کا حکمسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس اور صوبائی حکومت...
فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی کو ملک کی عسکری تاریخ کا ’نیا اور سنہری باب‘ قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی اس اہم تعیناتی سے نہ صرف پاکستان کا دفاعی ڈھانچہ مضبوط ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج سے متعلق ترمیمی...
( احمد منصور )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے، اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم...
کراچی: بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہواؤں کے سبب شہر قائد میں بھی سردی بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی۔ شہر میں اگلے 3 روز تک خشک و خنک موسم بدستور جاری رہے گا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ سمندری ہوائیں شام کو مختصر وقت کے لیے فعال ہو سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
کابل: افغان طالبان کے پاکستان سے ادویات کی تجارت روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں شدید ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب سربراہ اور معاشی امور کے نگران عبدالغنی برادر نے حال ہی میں پاکستانی ادویات پر مکمل پابندی کا اعلان کیا اور افغان درآمد کنندگان کو ہدایت دی کہ وہ تین ماہ کے اندر پاکستانی کمپنیوں کے واجبات ادا کریں اور ادویات کے لیے نئے ذرائع تلاش کریں۔ تاہم جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے نئے سپلائرز تلاش کرنا آسان نہیں ہے۔ طالبان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی امور نوراللہ نوری کے مطابق اس وقت افغانستان میں استعمال ہونے والی ادویات میں 70 فیصد سے زیادہ پاکستان سے آتی ہیں،...
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات سے متعلق تحریری وضاحت سے متعلق باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کا عمل مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عمر ایوب خان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کی موجودہ قانونی حیثیت کی تحریری تصدیق فراہم کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری ترجمان کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ عمر ایوب خان کے کیسز عدالتوں...
روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز دبئی، : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 83 رنز سے شکست دے دی۔ دبئی کی فتح میں مرکزی کردار روومن پاؤل کی برق رفتار اور ناقابلِ شکست 96 رنز کی اننگز نے ادا کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ روومن پاؤل نے 52 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کا رخ موڑ دیا جبکہ جورڈن کاکس نے 52 رنز کی عمدہ باری کھیل کر بھرپور...
وقاص عظیم : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیم میں ترامیم کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔ پاور ڈویژن سرکلر ڈیبٹ منیجمنٹ پلان کی سمری اجلاس میں پیش کرے گا، کلوروفارم کی درآمد پر پابندیاں لگانے کی سمری پیش کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے ناروا رویے کیخلاف شکایات کے لئےکمپلینٹ سیل قائم ایران سے بجلی کی خریداری کی تجاویز پر غور ہوگا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو بجٹ سپورٹ کے لیے فنڈز فراہمی کی سمری پیش کی جائے گی۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ پر کی جانے والی تنقید بلیک میلنگ ہے، اور یہ لوگ دوبارہ کسی کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔طلال چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام نے پارٹی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، جلسے میں سوائے گالم گلوچ اور اداروں پر تنقید کے کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کے خلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے، اور کب تک...
علی ساہی :اوورچارجنگ،قانونی معاونت اورٹریفک پولیس کے ناروا رویے کے حوالے سے شکایات کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شکایات سیل قائم کردئے گئے۔ کمپلینٹ سیلز میں ہر ریجن میں ڈی ایس پی رینک کا افسر فوکل پرسن مقرر کردیا گیاہے جہاں شہری اور ٹرانسپورٹرز وارڈنز کے رویے کے حوالے سے شکایات کرسکیں گے،اس کے علاوہ چالانز اور لائسنس سمیت ٹریفک پولیس سے متعلقہ تمام شکایات بھی درج کروائی جاسکیں گی۔شکایات سیلز کاقیام موٹر وہیکل آرڈنینس میں ترامیم کے بعد شکایات کی بڑھتی ہوئی تعدادپر عمل میں لایا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ فوکل پرسنز متعلقہ ڈی پی اوز اور سی پی اوز کے ماتحت کام کریں گے،فوکل پرسنز سے ٹرانسپورٹرز اور شہری قانونی معاونت کے...
سروں کے سلطان، عالمی شہرت یافتہ قوال اور پاکستان کے موسیقی کے روشن ترین ستاروں میں سے ایک استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 51ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اپنی مسحور کن آواز، صوفیانہ رنگ اور روح میں اتر جانے والے اندازِ گائیکی کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جانے والے راحت فتح علی خان نے موسیقی کی عظیم وراثت اپنے گھرانے سے پائی۔9 دسمبر 1974 کو فیصل آباد کے معروف قوال گھرانے میں پیدا ہونے والے راحت فتح علی خان، استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور فرخ فتح علی کے فرزند ہیں۔ بچپن سے موسیقی کی تربیت نے انہیں وہ مقام عطا کیا جو صرف بڑے اور قسمت والے فنکاروں کو نصیب ہوتا ہے۔ کم عمری...
چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر” کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے تقریب...
چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی
چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیاؤننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلیج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر بیسڈ طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود تربیت کے دوران، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے...
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ترجمان نے ایک گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل محفوظ، ہموار اور کامیاب رہا، جو ہانگ کانگ کی عوامی رائے کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات ہانگ کانگ کے معاشرے کی مثبت حمایت کی عکاسی کرتے ہیں، اور ہانگ کانگ کے حکمرانی اور ترقی کی جانب گامزن رہنے کے مضبوط عزم اور خواہش...
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کے نتائج جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کےہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی آٹھویں قانون ساز کونسل کے تمام 90 اراکین منتخب ہو چکے ہیں۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس میں 40 اراکین انتخابی کمیٹی کے ذریعے، 30 عملی شعبوں کے حلقوں کے ذریعے، اور 20 جغرافیائی حلقوں کے ذریعے براہِ راست انتخابات کے ذریعے منتخب کیے گئے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی آٹھویں قانون ساز کونسل یکم جنوری 2026 سے اپنی چار سالہ مدت کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت کے نئے منصوبے ایس 4 کے جدید اے آئی کیمروں کی مدد سے کراچی سے چھینی یا چوری کی گئی 150 سے زائد گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ایک خاتون سمیت 200 ملزمان کو چوری اور چھینا جھپٹی کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔یہ جدید اے آئی کیمرے چہروں اور نمبر پلیٹس کی شناخت کرتے ہیں اور مختلف شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب کیے گئے ہیں۔ چوری شدہ گاڑیاں یا مطلوبہ ملزمان جیسے ہی ان راستوں سے گزرتے ہیں، کیمرے خود بخود ان کی نشاندہی کرتے ہیں۔کراچی میں ایس فور کیمروں کے ڈیٹا بینک میں تمام چوری شدہ گاڑیوں اور ملزمان کا ریکارڈ شامل ہے، جس کے بعد...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 214ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کے اضافے سے 4لاکھ 43ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے بڑھ کر 3لاکھ 80ہزار 454روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 6ہزار 102روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کے اضافے سے 5ہزار 231روپے کی سطح پر آگئی۔
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کو سراہتے ہوئے اسے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مستعدی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرکے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں اپنے مؤثر کردار کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یمامہ جہاز کے عملے نے پیشہ وارانہ مہارت دکھاتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا، جو پاکستان کو منشیات...
بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے ’’500 کروڑ روپے‘‘ درکار ہوتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت کور سدھو کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت کو دینے کے لیے اتنا پیسہ نہیں، لیکن وہ پنجاب کو دوبارہ ایک ’’سنہری ریاست‘‘ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انہیں وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر آگے لائے تو وہ سیاست میں واپسی پر غور کریں گی۔ دوسری جانب...
وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کیلئے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دے دی، انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر پورٹ سٹی کو بلا تعطل، مناسب قیمت اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ 100...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت یلو لائن اسرائیل کے ساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ریزرو فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن ایک جدید دفاعی لائن اور آبادیوں کے تحفظ کے لیے نئی سرحد کی حیثیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت غزہ کے 53 فیصد حصے پر قابض ہے۔ 10 اکتوبر 2025 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج یلو لائن سے پیچھے ہٹنے کی پابند تھی، تاہم معاہدے کے باوجود صیہونی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں اور جنگ بندی کے دوران اب تک 373 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
بھارت نے مبینہ طور پر آبی دہشت گردی کرتے ہوئے اچانک دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 58 ہزار 300 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے جان بوجھ کر ڈیم خالی کیے تاکہ پاکستان کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا جا سکے، جبکہ بعد ازاں یہی ڈیم دوبارہ بھر کر بہاؤ کو صفر تک لانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق آج صبح 6 بجے تک ہیڈ مرالہ اور دیگر مقامات پر پانی کی صورتحال میں واضح اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں دریائے سندھ کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک رہا، جبکہ منگلا میں...
—فائل فوٹو ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایبٹ آباد: 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانتاً رکھوانے والی میڈیکل افسر مبینہ طور پر اغواپولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ اسپتال سے گئی تھیں، رات گئے تک گھر نہیں پہنچیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اغواء کے الزام...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے گھر سے خواتین کی ملنے والی تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کے مطابق تینوں خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ کافی حد تک مشکوک لگتا ہے، تین خواتین میں سے ایک کی موت دو روز قبل ہوئی، خواتین کی اموات کے حوالے سے گھر کے سربراہ محمد اقبال کو معلوم تھا۔ کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد...
— فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 500 اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 400 اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد63 ہزار 200 اور اخراج 56 ہزار 900 کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 400 اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 اور اخراج 7 ہزار 400 کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا...
آج بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ ہے جو ان کے انتقال کے چند ہفتے بعد منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ان کے خاندان نے مرحوم اداکار کی یاد میں یادیں شیئر کی ہیں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ہیما مالنی نے دھرمیندر کی سالگرہ پر ان کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ دو ہفتے سے زیادہ گزر چکے ہیں جب آپ نے مجھے چھوڑ دیا، میں آہستہ آہستہ اپنے ٹکڑوں کو جمع کر رہی ہوں اور اپنی زندگی کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا یہ جان کر کہ آپ ہمیشہ میری روح میں میرے ساتھ ہوں گے۔ ہماری زندگی کی خوشگوار یادیں...
کراچی: ضلع کورنگی پولیس سے بے خوف لٹیروں کی لانڈھی نمبر 6 میں دن دیہاڑے راہ چلتے شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، مسلح ملزمان شہری سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی پولیس سے بے خوف لٹیروں کی لانڈھی نمبر 6 میں دن دیہاڑے راہ چلتے شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے شہری کو روکنے کی کوشش کی، مسلح ملزمان کو دیکھ کر شہری گھبراہٹ شکار ہوئے تاہم ملزمان نے شہریوں کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر خواتین کی ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین کی ہائی جمپ میں ایچ ای سی کی امتل نے سلور اور پاکستان آرمی کی عروج نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں آرمی کے محمد اختر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ محمد اختر نے 14 منٹ 36.41 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان واپڈا کے عامر سہیل نے دوئم رہ کر سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے سوئم پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔ شاٹ پٹ مینز ایونٹ میں آرمی کے جمشید علی نے گولڈ، پاکستان...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں کی یہ پرجوش سرگرمی اس توقع کے باعث ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ آج یعنی پیرکے روز پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، انڈیکس 167,000 کی حد عبور کر گیا صبح 9 بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 167,592.87 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 507.29 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is...
ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں ہسپتال سے گئی تھیں، ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔ڈاکٹر وردہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی دوست خاتون ردا ، شوہر اور ڈرائیور سمیت 9 افراد زیر حراست ہیں، ملزمہ خاتون ردا نے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کرنے کا اعتراف کیا، نشاندہی پر ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔پولیس کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دشمن کا آلہ کار قرار دے دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے، 9 مئی کو پارٹی کو شکست دی گئی اور 10 مئی کو بھارت کو ہرایا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ملکی معیشت بہتر کرنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار اہم ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ، موجودہ حالات میں پاکستان انتشار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، جس میں تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق لاشوں سے کیمیائی تجزیے کے لیے خون اور مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی وی ریکارڈز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ابتدائی شواہد کے مطابق ماں، بیٹی اور بہو کی اموات ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہیں، جبکہ گھر میں بے ہوشی کی حالت میں...
خصوصی گفتگو میں چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ایک آزاد ریاست ہے، پاکستان نے اپنا موقف واضح کر دیا کہ وہ حماس کو غیر مسلح نہیں کریں گے، اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ایک آزاد ریاست ہے، پاکستان نے اپنا موقف واضح کر دیا کہ وہ حماس کو غیر مسلح نہیں کریں گے، اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غیر قانونی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو ہوئے کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ چائنہ پاکستان کیساتھ بالکل ناراض نہیں، پاکستان اور چین کی دوستی قائم و دائم ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کے لیے لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی کو اجاگر کرنا تھا۔ایونٹ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی شریک ہوئے۔پی ایس ایل بھارت میں بھی مقبول ہے اور گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ میں شامل ہے، جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو 2024 میں انگلش کاؤنٹی سرے کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے انہیں معطل کردیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں شکیب الحسن نے انکشاف کیا کہ میرا خیال ہے میں نے تھوڑی بہت جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے، اپنے کیریئر میں کبھی ٹیسٹ میچ میں اتنے اوورز نہیں کیے...
پاکستان کے نامور اداکار سہیل سمیر نے برسوں بعد پہلی بار اپنی سابقہ شادی اور طلاق پر لب کشائی کردی۔ سہیل سمیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث بے حد مقبول ہوئے۔ اگرچہ آج وہ اپنی موجودہ گھریلو زندگی کو پوری طرح نجی رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کی شادی سابقہ اداکارہ، ماڈل اور اینکر صوفیہ احمد کے ساتھ میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اس وقت صوفیہ کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم ہے۔ حال ہی میں سہیل سمیر نے ایک پروگرام میں شرکت کی،...
بھارت نے خوفناک آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کےلیے بھارت نے ڈیم خالی کیے۔ بھارت اب ڈیم دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی۔ قبل ازیں ہیڈ مرالہ سمیت دیگر دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آج صبح 6 بجے کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر...
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگرد حساس مقامات اور اداروں کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیو فوٹیج اور مکمل لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے جو ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا ثبوت ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز...
اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے ادائیگی کے توازن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاری سہ ماہی میں بیرونی ادائیگیوں کا حجم کم ہو کر ایک ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہ رقم 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر 2025 کی مدت کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنا تھیں۔ ان بیرونی ادائیگیوں میں سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر کا...
شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد شہریوں کو لاکھوں کی تعداد میں ٹریفک چالان جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے عناصر اب بھی ان کیمروں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ اس صورتحال پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت مختلف علاقوں میں نمبر پلیٹ ریڈنگ اور چہرہ شناخت کے جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کا مقصد نگرانی کے ایک مربوط نظام کے ذریعے جرائم اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر قابو پانا ہے۔ ای چالان سسٹم میں بنیادی طور پر ANPR اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کیے جاتے...
پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے 20 کروڑ ڈالر دینے پر غور کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے بورڈ اجلاس سے قبل کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ ان مذاکرات میں پاکستان...
کراچی:آسٹریلیا نے برسبین میں دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے مات دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرے ٹیسٹ میں فتح سے آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2025-27) میں خود کو ناقابل تسخیر بنائے رکھا۔ کینگروز اب تک نئے دورانیے کے تمام پانچوں میچز میں کامیاب رہا ہے جبکہ انگلش ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ساتویں نمبرپر چلی گئی۔ ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقا حسب سابق دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے، چھٹا نمبر نیوزی لینڈ کے قبضے میں آگیا ہے۔
ٹراسپورٹرز نے بھاری جرمانوں کے خلاف آج صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کے پیش نظر متعدد بس اڈے بند ہیں، شیرا کوٹ بند روڈ پر معتدد بس اڈے اور بکنگ آفس بند ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔کچھ بس اڈے جزوی طور پر کھلے ہیں، اشیاء کی سپلائی متاثر ہونے سے مارکیٹوں میں دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت سے ٹریفک آرڈیننس 2025ء فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025ء منظور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا اور شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 9 مئی، اشتعال انگیز تقریر اور ہنگامہ آرائی کے پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقللاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے...
مریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے۔ امریکی اسلحے سے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کی تقویت ملی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحے نے...
’یہ مسئلہ بن سکتا ہے‘، نیٹ فلکس کی وارنر برادرز کے درمیان 83 ارب ڈالر کی ڈیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز اسٹوڈیوز کے ساتھ ممکنہ 83 ارب ڈالرز کی ڈیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی پہلے ہی بڑی مارکیٹ شیئر رکھتی ہے اور یہ معاملہ مسئلہ بن سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کے درمیان ممکنہ ڈیل پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے میں براہِ راست کردار ادا کریں گے کیونکہ اس سودے کا جائزہ وفاقی ریگولیٹرز لے رہے ہیں اور اس پر دوسری کمپنیز کے مقابلے سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سارینڈوس کی بھی تعریف کی...
بھارتی شہر حیدرآباد میں امریکی قونصل خانے کے قریب واقع ایک اہم شاہراہ کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھنے کی تجویز نے ریاست تلنگانا کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس سڑک کا نام ’ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو‘ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بی جے پی نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ’جو ٹرینڈ کرے اسی کے نام پر‘ مقامات کے نام تبدیل کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت امریکا تجارتی کشیدگی: مودی کی قوم سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل میڈیا رپورٹس کے مطابق، تلنگانا حکومت نے مجوزہ ریجنل رنگ روڈ پر بننے والی نئی گرین فیلڈ ریڈیل روڈ کا نام...
لاہور: گلبرگ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیاْ گلبرگ پولیس نے ہیومن انٹیلی سے ملزم کو گلبہار کالونی سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق 10 سالہ شاہزیب گھر سے دکان پر سودا سلف لینے جا رہا تھا، ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی کوشش کی، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم عثمان سکندر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت...
سال 2025 کے آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جائے گا، پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ...
برطانیہ کا نظام تعلیم دنیا بھر میں اپنے قدیم و جدید معیار کے اعتبار سے ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ تحقیق و ایجادات کے اعتبار سے یہاں کی بڑی جامعات آج بھی اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ خاص بات یہ کہ ان جامعات میں دنیا بھر کے طلبا ایک جگہ اکھٹے ہوتے ہیں۔ اس تنوع کے ماحول میں ایک دوسرے کے تہذیب، ثقافت، تمدن، عادات وغیرہ کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے، جو طلبا کی ذہنی نشوونما اور سوچ و فکر کی صلاحیت میں مزید نکھار کا سبب بنتا ہے۔ الگ الگ ممالک کے طلبا آپس میں مکالمہ کرتے ہیں، بات چیت ہوتی ہے، طلبا یونینز کے باقاعدہ انتخابات منعقد ہوتے ہیں، دوستیاں اور نیٹ ورکنگ کا موقع ملتا...
لاہور ہائی کورٹ میں پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کالعدم قرار دینے کےلئے درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانے کے لئے درخواست گزار کو مہلت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ بسنت منانے کی سفارشات توڈی جی والڈ سٹی کی تھیں، بنیادی طور پر ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنایا جانا ضروری ہے۔ وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اپنایا کہ یہ اہم اورانسانی جانوں کےتحفظ کا معاملہ ہے اسے جلد سماعت ہونا چاہئیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپنی انرجی بچا کر رکھیں اور فریق بنا کر دلائل دیں، سرکاری وکیل کے تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی، جسٹس محمد اویس خالدنے سماعت...
لاہور ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمن پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شہرام سرور نے انجینئر محمد علی مرزا کی ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ انجینئر مرزا محمد علی نے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ویڈیو پر فتویٰ کے لیے پنجاب قرآن بورڈ بھجوا دی اور پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو...
پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری ٹریفک جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ راولپنڈی میں جنرل بس اسٹینڈز، لاری اڈے اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند ہے، احتجاج کے باعث بین الصوبائی اور بین الاضلائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ اسکول وینز مالکان بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں شریک ہوگئے ہیں جس کے باعث بچے اسکول نہیں پہنچ سکے۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی ترسیل بھی متاثر ہورہی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عرفان نیازی کا...
شاہد سپرا:وفاقی حکومت کی جانب سے سوئی گیس نیٹ ورک کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں پر عائد پابندی کے باعث ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشن سے محروم ہو گئے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ڈویلپمنٹ سکیموں پر وفاقی سطح پر لگائی گئی پابندی کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں نئی نیٹ ورکنگ نہیں کی جا سکی، جبکہ پابندی کے دوران آباد ہونے والی ہاؤسنگ سکیموں اور ٹاؤنز میں بھی گیس پائپ لائنز نہ بچھائی جا سکیں۔ محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اب ایل این جی کی بنیاد پر صارفین کو کنکشن دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم کنکشن...
ثمرہ فاطمہ:محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے مختلف اقسام کے طوطوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔ پہلے سے مقررہ آخری تاریخ 5 دسمبر تھی، جسے اب بڑھا کر 15 دسمبر کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کے مطابق شہری اب 15 دسمبر تک اپنے طوطوں کا اندراج وائلڈ لائف کے دفاتر یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کرا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنا ہے۔ محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش الیگزینڈرین، گلابی رنگ کے اور سلیٹی سر والے بلسم ہیڈ طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ دیگر اقسام...
پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، را کے دہشتگردوں سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشتگرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد سے دہشتگرد دانش اور بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ ثابت کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ کل پشاور میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا، لوگ سمجھ رہے تھے پی ٹی آئی اپنی 13سالہ کارکردگی کے بارے بات کرے گی، جلسے میں گالم،گلوچ اورتنقید کے علاوہ کچھ نہیں کہا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کے جلسے میں ثابت ہوگیا ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ اورحقیقت ہیں، فوج سیاست میں مداخلت نہیں کررہی، آپ اپنی سیاست...
وزیر اعظم شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کی چالیسویں سالگرہ پر تمام رکن ممالک کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس برس قبل سارک کی بنیاد رکھی گئی، مقصد مکالمے کا فروغ تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے علاقائی، سیاسی عوامل کے باعث یہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے پُرامن، مستحکم اورخوشحال جنوبی ایشیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضا انتہائی مضر صحت ہے، اب سے کچھ دیر پہلے لاہور393 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد میں اے کیو آئی 507 اور گوجرانوالہ کا 372 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق حافظ آباد میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 315، گوجرانوالہ اور نارووال 294 اور مظفر گڑھ میں 276 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک بند کی گئی ہے۔
پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج پورے پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔ انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور ناکام رہا۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔
پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے بیس کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے، جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف اسٹاف مشن پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی...
کراچی کی شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب ریلی میں شامل افراد کی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے میں نامزد 12 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں 300 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق 300 سے 400 افراد پر مشتمل ایک ریلی آئی، ریلی کے شرکاء نے پولیس پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ متن کے مطابق ریلی میں شامل افراد نے ریڈ بس، پولیس موبائل اور ایمبولینس کو نقصان پہنچایا۔
انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمن پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شہرام سرور نے انجینئر محمد علی مرزا کی ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ انجینئر مرزا محمد علی نے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ ایک حیرت انگیز عادت ہے اگر آپ دنیا کو ایک فائدے کے نقطہ نظر سے دیکھ سکتے ہیں، جب آپ بڑی تصویر پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جب آپ توسیع اور یہاں تک کہ روحانی ارتقاء کو اپنے راستے کے طور پر منتخب کرتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ تاہم، یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ آپ اپنے جذبات کو قبول کریں، ان میں سے ہر ایک کو محسوس کریں اور ان میں سے ہر ایک کو اتنا ہی درست سمجھیں چاہے ٹریگر کچھ بھی ہو اور بغیر کسی فیصلے کے۔ آپ کے جذبات آپ کو نشانیاں بھیج رہے ہیں جب کچھ غلط محسوس ہوتا ہے یا...
لاہور: تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300 ملین کی ریکوری کر لی۔ محکمہ تعلیم نے ریکوری کی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دی تاہم کئی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ڈپمارٹمنٹ کو ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔ سابق حکومت کے دور میں پرائیویٹ اسکولوں سے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں خریداری میں مالی ہیر پھیر کی گئی۔ اسی طرح، عملے کو غیر قانونی الاؤنس دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اکائونٹس کے نام پر غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔
سابق اوپنر سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی، ٹنڈولکر کے قائم کردہ 100 بین الاقوامی سنچریوں کے ریکارڈ کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے حالیہ ون ڈے سیریز میں کوہلی نے 2 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 3 اننگز میں 302 رنز بٹورے۔ کوہلی اب 84 بین الاقوامی سنچریوں کے ساتھ فہرست میں ہیں، اس میں سے 53 ون ڈے سنچریاں ہیں۔ گاوسکر نے کہا کہ اگر وہ مزید 3 برس تک کھیلے تو وہ یہ ریکارڈ ان کی دسترس میں آسکتا ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے 20کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔ آئی ایم...
بھاری ٹریفک جرمانوں اور نئے ٹریفک آرڈیننس 2025 کے خلاف پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی آج لاہور سمیت پورے پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال کر رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، منی بسز، لوڈرز، رکشے، انٹرا سٹی، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔ بس اڈے خالی پڑے ہیں، مسافر پریشان ہیں، طلبہ اسکول نہیں جا سکے جبکہ سامان کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھاری جرمانے قبول نہیں، ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا لاہور کے لاری اڈے، بادامی باغ اور دیگر ٹرمینلز پر گاڑیاں کھڑی ہیں اور ٹرانسپورٹرز نے بینرز لگا کر پیغام دیا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، پہیے نہیں چلیں گے۔ راولپنڈی،...
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد سے شہریوں کے لاکھوں کی تعداد میں چالان جاری کیے جا چکے ہیں تاہم اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان ،ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے ملزمان ان کیمروں کی گرفت سے آزاد ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی میں سیف سٹی منصوبہ ایک مربوط نگرانی اور کمانڈ و کنٹرول سسٹم ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں نمبر پلیٹ ریڈنگ کیمروں اور چہرہ شناخت (facial recognition) کیمروں کو نصب کیا گیا ہے۔ٹریفک چالان ( ای چالان )کیلئے جن کیمروں کا استعمال ہوتا ہے وہ بنیادی طور پر Automatic Number Plate Recognition (ANPR) اور سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے ہیں۔ جب کوئی گاڑی قانون کی...
کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ٹرین میں صفائی کی ناقص صورتحال نے مسافروں کو شدید پریشانی میں کر دیا ہے۔ ٹرین میں مبینہ طور پر کھٹملوں کی موجودگی نے نہ صرف آرام دہ اور محفوظ سفر کے سرکاری دعوؤں پر سوال اٹھا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ گرین لائن کی بوگیوں میں کھٹملوں کی بھرمار کے باعث مسافر پریشانی کے عالم میں سفر جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 ہزار تک کا بھاری کرایہ ادا کرنے کے باوجود ٹرین کی حالت نہایت خراب ہے جس کے سبب نہ صرف آرام دہ سفر ممکن نہیں رہا بلکہ صحت کے لیے بھی سنگین مسائل جنم...
سابق اوپنر سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی، ٹنڈولکر کے قائم کردہ 100 بین الاقوامی سنچریوں کے ریکارڈ کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے حالیہ ون ڈے سیریز میں کوہلی نے 2 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 3 اننگز میں 302 رنز بٹورے۔ کوہلی اب 84 بین الاقوامی سنچریوں کے ساتھ فہرست میں ہیں، اس میں سے 53 ون ڈے سنچریاں ہیں۔ گاوسکر نے کہا کہ اگر وہ مزید 3 برس تک کھیلے تو وہ یہ ریکارڈ ان کی دسترس میں آسکتا ہے۔
درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے بغیر کسی نوٹس اور موقف سنے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ایک پرانی ویڈیو پنجاب قرآن بورڈ کو بھجوائی تاکہ اس پر فتویٰ لیا جا سکے۔ پنجاب قرآن بورڈ نے مبینہ طور پر اس پرانی ویڈیو کی بنیاد پر درخواست گزار کو “گنہگار” قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے انجینئر مرزا محمد علی کی ایف آئی اے کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار انجینئر مرزا محمد علی کی جانب سے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت...
بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کا پاکستان میں جدید ‘لڑاکا ڈرون’ تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ منصوبے کا مقصد اور دائرہ کار اس فیکٹری میں ترکیہ کے بنائے گئے اسٹیلتھ اور طویل پرواز (long-endurance) ڈرونز کو تیار کیا جائے گا۔ منصوبہ ترک دفاعی صنعت کی عالمی توسیع (defence exports) حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے ترکیہ کے جنگی ڈرون ’عنقا3‘ کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل فیکٹری کے ذریعے پاکستان کو اعلیٰ درجے کی دفاعی ٹیکنالوجی تک براہِ راست رسائی ملے گی، اور مستقبل میں ڈرون کی دیکھ بھال، مینٹیننس اور ممکنہ اپ گریڈیشن کا عمل آسان ہو جائے گا۔ دونوں ممالک کے...
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دینی مدرسے، میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن برآمد کی گئی ہے۔ دہشتگرد فیصل آباد میں مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شامل سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا...
زبیر اعوان :ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش ٹھنڈیانی کے گھنے جنگلات سے برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ روز اپنی سہیلی کے ساتھ ہسپتال سے باہر آئی تھیں، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردہ اور ان کی سہیلی ردا کے درمیان سونے کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا,اسی سلسلے میں ڈاکٹر وردہ اپنی سہیلی کے ہمراہ ہسپتال سے سونا لینے کے لیے نکلی تھیں لیکن بعد میں گھر واپس نہ پہنچ سکیں۔ محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش پولیس نے شبہ کی بنیاد پر سہیلی ردا اور...