روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

دبئی، : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 83 رنز سے شکست دے دی۔ دبئی کی فتح میں مرکزی کردار روومن پاؤل کی برق رفتار اور ناقابلِ شکست 96 رنز کی اننگز نے ادا کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ روومن پاؤل نے 52 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کا رخ موڑ دیا جبکہ جورڈن کاکس نے 52 رنز کی عمدہ باری کھیل کر بھرپور ساتھ دیا۔

دونوں بیٹرز کے درمیان 119 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ہدف کے تعاقب میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ ڈیویڈ ولی نے پہلی اوور میں ایلکس ہیلز اور علتشان شرافو کو آؤٹ کرکے ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔ مستفیض الرحمان نے انمکت چند کو صفر پر آؤٹ کرکے اسکور 10 رنز پر تین کھلاڑیوں کے نقصان تک پہنچا دیا۔ فل سالٹ نے 27 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی مگر محمد نبی اور وقار سلام خیل نے اننگز پر گرفت مضبوط بنائے رکھی۔ سلام خیل نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پوری ٹیم 15.

3 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آندرے رسل نے کچھ دیر کے لیے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا مگر سلام خیل نے انہیں بھی قابو کرلیا۔

دیگر کھلاڑی بھی بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے اور ٹیم بڑے مارجن سے شکست کھا گئی۔میچ کے بہترین کھلاڑی روومن پاؤل قرار پائے جنہوں نے کہا کہ نارائن اور چاولہ جیسے تجربہ کار اسپنرز کے خلاف اسٹرائیک گھمانا اہم تھا، جس کے بعد فاسٹ بولرز کے خلاف کھیل آسان ہوا۔ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے کپتان جیسن ہولڈر نے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم تینوں شعبوں میں کمزور رہی اور بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔دبئی کیپیٹلز کی یہ رنز کے اعتبار سے دوسری بڑی فتح ہے جبکہ ابوظبی کے خلاف یہ بڑا مارجن برقرار رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی شارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی آئی ایل ٹی 20؛ڈیسرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دےدی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ابوظبی نائٹ رائیڈرز دبئی کیپیٹلز

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی