اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے ادائیگی کے توازن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری سہ ماہی میں بیرونی ادائیگیوں کا حجم کم ہو کر ایک ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہ رقم 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر 2025 کی مدت کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنا تھیں۔

ان بیرونی ادائیگیوں میں سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر کا ڈپازٹ بھی شامل تھا، جس کی مدت میں توسیع سے فوری ادائیگی کا دباؤ کم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل بھی 2022، 2023 اور 2024 میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک ایک سال کی توسیع کر چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق سعودی تعاون سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھنے اور معاشی دباؤ کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ارب ڈالر کی مدت

پڑھیں:

ریاض سیزن میں جاری پاکستانی ویک بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

الریاض (ادریس احمد) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارتِ میڈیا کے زیرِ اہتمام ریاض میں گلوبل ہارمونی کے عنوان سے جاری ریاض سیزن کے تحت عالمی ہم آہنگی (Global Harmony) کے عنوان سے السویدی پارک میں منعقدہ پاکستانی ویک اختتام پزیر ہوگیا۔ اس ویک میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں سمیت پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے مختلف قسم کے ثقافتی اسٹالز، دستکاری کی نمائش، پاکستانی پکوان اور دیگر اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ڈھول، بھنگڑا اور روایتی تقریبات کی جھلک بھی اس ثقافتی ویک کا حصہ تھی،پاکستانی ویک میں پاکستان کے نامور گلوکاروں ابرارالحق، ستارہ یونس، سلیم رفیق سمیت دیگر نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جبکہ پاکستان سے دیگر معروف سلیبرٹیز کو بھی اس ویک میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ویک کی کمپیئرنگ سلمان قریشی نے کی،اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اس ایونٹ کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاض سیزن میں پاکستانی ویک کے انعقاد پر سعودی حکومت، وزارتِ میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے شکر گزار ہیں۔ بلاشبہ اس ویک میں نہ صرف پاکستانی کلچر کی بھرپور نمائندگی کی گئی ہے بلکہ دیگر کمیونٹیز کے افراد بھی پاکستانی ثقافت سے ہم آہنگ ہوئے ہیں۔ یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات اور ثقافتی ہم آہنگی کا بہترین ذریعہ ہے۔

ادریس احم گلزار

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش
  • ریاض سیزن میں جاری پاکستانی ویک بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر
  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 30 لاکھ امریکی ڈالر  کی منشیات ضبط
  • پاکستان میں بچوں میں پیدائشی دل کے امراض تیزی سے بڑھنے لگے
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • ایران، پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • فیصل ایدھی کے تعاون سے این آئی سی ایچ میں میڈیکل ٹاور تعمیرکرینگے
  • پاکستان، ایشیائی بینک میں3 اہم معاہدوں پردستخط، ترجمان اقتصادی امور
  • موبائل زیادہ پکڑنے سے اسمارٹ فون پنکی کا مسئلہ بڑھنے لگا، طبی ماہرین