2025-10-21@12:38:41 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«نوجوت سنگھ سدھو»:
سابق بھارتی کرکٹر اور معروف تجزیہ کار نوجوت سنگھ سدھو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے ’من گھڑت اور گمراہ کن‘ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سدھو نے کہا کہ ’کبھی ایسا نہیں کہا، جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، کبھی ایسا سوچا بھی نہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے‘۔ Never said it , don’t spread fake news ,never imagined it. Shame on you https://t.co/qCZlwaUrwK — Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) October 20, 2025 یہ وضاحت ایک ایسی وائرل پوسٹ کے بعد سامنے آئی جس میں سدھو سے منسوب ایک جھوٹا بیان گردش کر رہا تھا۔ مذکورہ بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھو نے کہا...
معروف سابق کرکٹر اور ٹی وی شخصیت نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے اُن کی جدوجہد اور صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی فنکار کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے تاکہ اُس کی صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں۔ سدھو، جو حال ہی میں نیٹ فلکس کے مقبول شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے اسکرین پر واپس آئے ہیں، اب انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں بطور جج نظر آئیں گے۔ نو بھارت ٹائمز کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے بلکہ کپل شرما کی جدوجہد اور کامیابی...
سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان، کمنٹیٹر اور ریئلٹی شو جج نوجوت سنگھ سدھو نے انکشاف کیا کہ کرکٹ ان کا پہلا خواب نہیں تھا بلکہ وہ فوج میں جانا چاہتے تھے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹرسدھو نے بتایا کہ وہ بچپن سے فوج میں شامل ہونا چاہتے تھے اور انہوں نے پہلی ہی کوشش میں انڈین ملٹری اکیڈمی(آئی ایم اے) کا امتحان پاس کر لیا تھا۔ لیکن جب وہ جانے ہی والے تھے تو والد نے انہیں روک دیا۔ سدھو کے بقول،’میرے والد نے کہا، ’نہ جا… میں تیرے بغیر جی نہیں پاؤں گا۔ اس دن میں نے اپنا خواب قربان کیا اور والد کا خواب پورا کرنے کے لیے کرکٹ کو اپنا لیا۔‘ لیکن کرکٹ...
سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کامیڈین کپل شرما کو ٹی وی پر بڑا بریک تھرو دلوانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک حالیہ وی لاگ میں سدھو نے پہلی بار تفصیل سے بتایا کہ وہ ‘دی کپل شرما شو’ کا حصہ کیسے بنے اور اس کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی۔ وی لاگ کے دوران سدھو نے انکشاف کیا کہ یہ خود کپل شرما ہی تھے جنہوں نے ان سے رابطہ کیا اور شو کا حصہ بننے کی درخواست کی۔ سدھو کے مطابق چینل نے کپل کو شو دینے کے لیے ایک شرط رکھی تھی کہ نوجوت سنگھ سدھو کو شو کا...
بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی اسٹار کرکٹر بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم گزشتہ چند سالوں سے میدان میں کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 23 رنز بنائے اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تنقید کے دوران بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کی حمایت کی ہے، انہوں نے پاکستانی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بابر اعظم کا احترام کریں اور ان کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابر نے آپ کے لیے رنز...
سابق بھارتی کرکٹر اور ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے کم وقت میں 35 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا۔ نوجوت نے سوشل میڈیا پر اپنی شاندار جسمانی تبدیلی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنی حالیہ اور ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ سدھو نے ان تصاویر کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے صرف پانچ ماہ میں 35 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی ’پہلے اور بعد‘کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’اگست سے اب تک میں نے 33 کلوگرام وزن کم کیا ہے۔ یہ سب قوتِ ارادی،...