سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کامیڈین کپل شرما کو ٹی وی پر بڑا بریک تھرو دلوانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک حالیہ وی لاگ میں سدھو نے پہلی بار تفصیل سے بتایا کہ وہ ‘دی کپل شرما شو’ کا حصہ کیسے بنے اور اس کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی۔

وی لاگ کے دوران سدھو نے انکشاف کیا کہ یہ خود کپل شرما ہی تھے جنہوں نے ان سے رابطہ کیا اور شو کا حصہ بننے کی درخواست کی۔

سدھو کے مطابق چینل نے کپل کو شو دینے کے لیے ایک شرط رکھی تھی کہ نوجوت سنگھ سدھو کو شو کا مستقل مہمان بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ کپل میرے پاس آیا اور کہا کہ ‘پاجی، ایک گزارش ہے، اگر آپ میرے شو کا حصہ بن جائیں تو چینل مجھے میرا ذاتی شو دے گا’۔

سدھو نے مزید بتایا کہ ‘جب میں نے پوچھا کہ یہ بات کس نے کہی ہے؟ تو کپل نے کہا کہ راج نائیک صاحب، جو اُس وقت کلرز چینل کے سربراہ تھے، انہوں نے یہ شرط رکھی ہے، بعدازاں ہم نے ایک ناشتے پر ملاقات کی، اور میں نے ہامی بھر لی’۔

کپل کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ ‘کپل نے ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ سے شہرت حاصل کی، لیکن بعد میں ’کامیڈی سرکس‘ جیسے شوز میں وہ ضائع ہورہا تھا اور وہ اپنی انفرادی شناخت کھو بیٹھا تھا، اُس وقت میں نے آگے بڑھ کر اُس کا ساتھ دیا’۔

حال ہی میں نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر باقاعدہ اعلان کیا کہ نووجوت سنگھ سدھو تقریباً 6 سال بعد ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں واپسی کر رہے ہیں، جس پر ملک بھر کے مداحوں نے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ سدھو 2012 سے 2019 تک کپل کے شوز کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں، جنہیں کلرز اور سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا رہا، تاہم پلوامہ حملے کے بعد دیے گئے ایک متنازع بیان کے باعث انہوں نے شو سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

اب وہ ایک بار پھر ’دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 3‘ میں بطور مستقل مہمان شامل ہوں گے، جس کی پہلی قسط 21 جون کو نشر کی جائے گی، ان کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ بھی شو کا حصہ ہوں گی۔

اپنے وی لاگ میں سدھو نے ‘بگ باس’ 2012 میں شرکت کے بارے میں بھی کھل کر بات کی، انہوں نے اعتراف کیا کہ مالی مسائل کے باعث انہوں نے یہ رئیلٹی شو جوائن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘بگ باس کی آفر مالی لحاظ سے بہت پرکشش تھی، لوگ اس شو میں آکر اپنی عزت گنوا بیٹھتے ہیں، لیکن میں نے اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا کیونکہ مجھے امرتسر میں اپنا گھر بنوانا تھا، اور بطور سیاستدان میری آمدنی اتنی نہیں تھی کہ یہ ممکن ہو پاتا’۔

سدھو نے انکشاف کیا کہ انہیں شو کے لیے بھاری رقم دی گئی، لیکن بجٹ کی وجہ سے پروڈیوسرز صرف ایک مہینہ ہی انہیں رکھ سکے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ‘میں شو سے باعزت طریقے سے نکلا، کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی، اور یہی میری کامیابی تھی’۔

اس کے بعد انہیں اسٹار اسپورٹس میں کمنٹری کی پیشکش ہوئی، جو ان کی سیاسی زندگی کے بعد ایک نیا باب ثابت ہوا۔

کپل شرما کے شو میں نووجوت سنگھ سدھو کی واپسی نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہے بلکہ کپل شرما شو کے لیے بھی نئی جان ثابت ہو سکتی ہے۔

ان کی شخصیت، حاضر جوابی اور اندازِ گفتگو نے ہمیشہ ناظرین کو محظوظ کیا ہے، اور اب ایک بار پھر وہ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سنگھ سدھو کپل شرما انہوں نے سدھو نے کہا کہ کیا کہ کے لیے کا حصہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا