وفاقی بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ اور فراڈ قرار( حافظ نعیم)
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
بجلی کی قیمت کم، پیٹرول لیوی ختم کی جائے ،ایک سو گیارہ محکموں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینا افسوس ناک ہے
ایف بی آر محکمہ ختم اور سود کی شرح آدھی کر دی جائے تو ٹیکس زیادہ جمع ہونگے، قرض ختم ہوجائیگا،پریس کانفرنس
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی سے ہم غربت کی لکیر سے چار فیصد نیچے آ گئے ہیں گیارہ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ایک سو گیارہ محکموں کو کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینااور سپیکر و چیرمین سینٹ کی تنخواہوں میں چھ سو فیصد اضافہ افسوس ناک ہے۔سولر سسٹم پر بھی18 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا , ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے اپوزیشن و حکومت مل کراپنی تنخواہیں و مراعات بڑھا لیتے اور م مڈل کلاس کی زندگی اجیرن کردیتے ہیں، کرپشن ذدہ ایف بی آر کا محکمہ ختم ہوجائے تو ٹیکسز زیادہ جمع ہوں گے اور قرض ختم ہوجائے گا، بے نظیر انکم سپورٹ ووٹ بینک اور کرپشن کیلئے استعمال کیا جا تا ہے، سات سو ارب روپے کرپشن کا دھندہ ہے جسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کی جاتا ہے جس کی تحقیقات اور آڈٹ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گروتھ اعشاریہ چار پانچ فیصد رہ گئی ہے یہ کسانوں کے ساتھ ظلم کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمت کم پیٹرول لیوی ختم کی جائے ۔بلاول بھٹو کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ را بلوچستان میں دہشت گردی کررہا ہے پاکستان کو کمزور کررہا ہے کیا اب ہم ان سے بات کریں گے جو خود دہشت گردی کرتا ہے۔بلاول بھٹو کو سنجیدہ ہوکر سفارتی محاذ پر کشمیر کے متعلق بات کرنی چاہیٔے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
اپنے ایک خطاب میں حزب الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتا تھا کہ آپ میدانِ جنگ سے نکل جائیں، لیکن آپ پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان میں صیہونی رژیم كی جانب سے پیجر دھماكوں جیسی دہشت گردی كو 1 سال گزر چکا ہے۔ اسی مناسبت سے وہاں کی مقاومت اسلامی "حزب الله" كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن چاہتا ہے کہ استقامتی محاذ کو کمزور کر کے اسے کھیل سے باہر نکال دے لیکن ہم پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ میدان میں حاضر ہیں۔ انہوں نے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بصیرت کے رہنماء، امید کی کنجی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ابدی زندگی سے محبت رکھنے والے ہیں۔ دشمن چاہتا تھا کہ آپ میدانِ جنگ سے نکل جائیں، لیکن آپ پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ ایک استاد، مربی و آئیڈیل بن چکے ہیں، کیونکہ آپ نے قربانی دی اور آج بھی اسی راہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ آپ بھرپور امید کے ساتھ مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آپ اپنی بصیرت سے آگے بڑھ رہے ہیں جو آنکھوں کی بینائی سے کہیں آگے ہے۔ دشمن آپ کا کردار ختم کرنا چاہتا تھا لیکن آپ نے اپنا راستہ جاری رکھا۔ آپ اس امتحان میں کامیاب ہوئے۔ اس راستے کو جاری رکھیں کیونکہ جو کام آپ زخمی حالت میں انجام دے رہے ہیں، اس کی قدر بہت زیادہ ہے۔ آپ مزاحمت کے شہداء اور قائدین کے راستے پر ہیں۔ آخر میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ یاد رکھیں کہ اسرائیل ختم ہو جائے گا، کیونکہ یہ ایک جارح، مجرم اور قابض نظام کا مجموعہ ہے۔ دوسرا صیہونی رژیم اس لئے بھی مٹ جائے گی چونکہ مزاحمتی قوتیں آزادی کے حصول تک اس ناسور کا مقابلہ کرتی رہیں گی۔ فتح آپ کی ہے۔