واٹس ایپ نے چیٹس میں لائیو فوٹوز بھیجنے کی سہولت متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب لائیو فوٹوز اپنی اصل حالت میں بھیج سکیں گے۔
لائیو فوٹوز عام تصاویر سے مختلف ہوتی ہیں کیونکہ ان میں ایک اسٹل فوٹو کے ساتھ چند سیکنڈ کی ویڈیو اور آواز بھی شامل ہوتی ہے، جس سے تصویر جاندار محسوس ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیکر تخلیق کرنا مزید آسان بنادیا
اس سے پہلے واٹس ایپ پر بھیجی گئی لائیو فوٹوز صرف اسٹل تصویر کی صورت میں نظر آتی تھیں، جبکہ صارفین انہیں صرف جی آئی ایف (GIF) میں بدل کر بھیج سکتے تھے لیکن اس میں معیار کم اور آواز شامل نہیں ہوتی تھی۔
نئے فیچر کے ذریعے اب لائیو فوٹو وصول کرنے والا جب تصویر گیلری میں محفوظ کرے گا تو وہ اپنی اصل حالت میں برقرار رہے گی۔
آئی او ایس صارفین کو اینڈرائیڈ کی موشن فوٹوز لائیو فوٹو کی صورت میں ملیں گی اور اینڈرائیڈ صارفین کو آئی او ایس لائیو فوٹوز موشن فوٹوز کی طرح نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں جلد ایک اہم فیچر متعارف ہونے والا ہے
اس فیچر کے تحت صارفین چاہیں تو گیلری یا ایڈیٹر میں نئے ٹوگل کے ذریعے تصویر کو اسٹل امیج کی صورت میں بھی بھیج سکتے ہیں۔
فی الحال یہ سہولت چند آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے، تاہم واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے اپ ڈیٹس میں اسے مزید صارفین تک پھیلایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی او ایس صارفین آئی فون اینڈرائیڈ تصویر ٹیکنالوجی چیٹ لائیو فوٹو میٹا واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی او ایس صارفین ا ئی فون اینڈرائیڈ تصویر ٹیکنالوجی چیٹ لائیو فوٹو میٹا واٹس ایپ واٹس ایپ نے آئی او ایس
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سٹی 42 : راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔