Islam Times:
2026-07-24@16:03:00 GMT

نااہل حکمرانوں نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، فہیم خان

اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT

نااہل حکمرانوں نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، فہیم خان

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کو 3,360 ارب روپے ملنے تھے مگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ملی بھگت سے شہر کو محروم کردیا گیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں اور جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں نے شہر کے ساتھ سنگین زیادتیاں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینیئر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، شہر کی ہر سڑک تباہ حالی کی منظر کشی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ پانی کی لائنیں ٹوٹنے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کرپشن و نااہلی کی وجہ سے شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں، چار روز سے یونیورسٹی روڈ، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں پانی اور سیوریج کی لائنیں ٹوٹی پڑی ہیں لیکن انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔

فہیم خان نے کہا کہ کراچی میں 12 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے روشنیوں کا شہر رات بھر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے، کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، تاریں ٹوٹنے اور ٹرانسفارمر پھٹنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 47 کے حکمران عوام کی فکر سے عاری ہیں، پاکستان تحریک انصاف وہ سب سے بڑی جماعت ہے جس کے پاس کراچی کا مینڈیٹ موجود ہے، لیکن ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہرایا گیا اور جعلی لوگوں کو اسمبلیوں میں بٹھایا گیا جس کے نتیجے میں کراچی کھنڈر بن چکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ 

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب  ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔

اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار  ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب  ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔  ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیالکوٹ میں نالہ ایک کا بند ٹوٹ گیا، دھان کی سینکڑوں ایکڑ فصل کو خطرہ
  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا