پنجاب بجٹ، تخمینہ 6250 ارب روپے، مریم نواز کے حکم پر نئے ٹیکس نہ لگانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) 16 جون کو پیش کئے جانے والے پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 6250 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں پنجاب کو 40کھرب 76 ارب 80 لاکھ روپے ملیں گے۔ صوبائی آمدنی کا مجموعی تخمینہ 1050 ارب روپے ہے جس میں صوبائی محاصل سے ہونے والی آمدنی کا تخمینہ 510ارب روپے اور صوبائی غیر محاصل آمدنی کا تخمینہ 540 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ جبکہ باقی آمدنی straight transfers ، کیپٹل ریسیٹس سمیٹ دیگر مدوں سے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 1100 ارب روپے کے لگ بھگ لگایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے احکام دیئے ہیں کہ موجودہ ٹیکس نٹ میں نئے ٹیکس گزار شامل کئے جائیں۔ اسی طرح پنجاب اپنے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان مدوں میں کئے جانے والے اضافہ کے مطابق کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔