ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا آن لائن اجلاس، علامہ احمد اقبال رضوی اور اسد نقوی شریک
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اجلاس میں صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، اراکین ورکنگ کمیٹی مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا ثقلین نقوی، صفدر حسین خان، ثقلین نقوی، احسان حیدر، محمد علی زیدی، سید ندیم عباس کاظمی نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا آن لائن اجلاس مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، اراکین ورکنگ کمیٹی مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا ثقلین نقوی، صفدر حسین خان، ثقلین نقوی، احسان حیدر، علی رضا زیدی، سید ندیم عباس کاظمی نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضو ی نے کہا کہ تنظیمی فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھوٹے یونٹس بنائے جا رہے ہیں تاکہ کام میں آسانی پیدا ہو۔
اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کی مزید ضرورت ہے، جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں اور اضلاع میں ازسر نو تنظیم سازی شروع کی جائے، محرم الحرام کے دوران عزادارو کے مسائل حل کیے جائیں، اس موقع پر سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلومین جہاں کی آواز ہے، ہمیں مظلومین کی طاقت بننا ہے۔ صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی حسین علوی نے کہا کہ مرکز کی ہدایت پر بہت جلد تنظیم سازی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، تمام تحصیلوں اور اضلاع کو مضبوط بنائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔