ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ورکنگ کمیٹی میں توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
ورکنگ کمیٹی میں مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا ثقلین نقوی، سید انعام حیدر زیدی، سید فرخ مہدی، صفدر حسین خان، ثقلین نقوی، احسان حیدر، محمد علی زیدی، سید ندیم عباس کاظمی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے جنوبی پنجاب کے لیے بنائی گئی ورکنگ میں توسیع کردی جس کے بعد ورکنگ کمیٹی کے اراکین کی تعداد 10ہوگئی ہے، ورکنگ کمیٹی میں مولانا ساجد رضا اسدی(لیہ)، مولانا ثقلین نقوی(کوٹ ادو)، سید انعام حیدر زیدی(ڈیرہ غازیخان)، سید فرخ مہدی(ملتان)، صفدر حسین خان(لیہ)، ثقلین نقوی(ملتان)، احسان حیدر(بہاولپور)، محمد علی زیدی(رحیم یارخان)، سید ندیم عباس کاظمی(ملتان) شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ورکنگ کمیٹی ثقلین نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔