ملک بھر میں گرمی زوروں پر، لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے۔ لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ ہو گئی۔
لاہور میں 45 اور راولپنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ میں 49 ڈگری جیسی گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
ملتان میں 42 ڈگری، گجرات، گوجرانوالہ، سکھر اور سبی میں 47 جبکہ لاڑکانہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا دعویٰ ہے کہ حالیہ چند دنوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 50 ڈگری اور شدت 60 ڈگری تک محسوس کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال 13 جون تک برقرار رہے گی۔
رحیم یارخان میں موٹروےپولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیرضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی سزا کے خلاف اپیل اور دیگر متعلقہ اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کی، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔
سماعت کے دوران شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل چوہدری عبدالعزیز جبکہ مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا فریقین دلائل کے لیے تیار ہیں جس پر دونوں جانب کے وکلا نے آمادگی ظاہر کی، بعد ازاں وکیل چوہدری عبدالعزیز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں ایاز امیر ابتدا ہی میں کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے اور اس حکم کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا تھا تاہم اس وقت ان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔
عدالت نے آئندہ تاریخ کے حوالے سے فریقین سے رائے طلب کی جس پر رضوان عباسی نے سماعت آئندہ ہفتے یا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔
اسلام آباداسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ...
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022ء میں سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔