کراچی ایک بار پھر زلزلے سے لرزاٹھا،مرکز ملیر ، 10 کلو میٹر گہرائی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کراچی قائد آباد سمیت ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قائد آباد، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر کے اطراف کے علاقے شامل ہیں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث شہری رات گئے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.
مون سون بارشیں 15 جون سے شروع ، نیا سپل 27 جون کو داخل ہونے کا امکان ، این ڈی ایم اے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آباد کے وفد کی ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات، کراچی میں تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی
کراچی:آباد کے وفد نے ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات کرکے کراچی میں تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید نے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) آصف جان صدیقی سےملاقات کی۔
ملاقات میں کے ڈی اے کی زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے، غیر قانونی تجاوزات اور قبضوں سے متعلق مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر آباد نے سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر اور کورنگی میں جاری تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی کردی۔
افضل حمید نے ڈی جی کے ڈی سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی اور سروے رپورٹ جاری کی جائے۔ شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آباد تعمیراتی شعبے کی بحالی اور شفاف شہری ترقی کے لیے متحرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبضوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اور طویل المدتی حکمتِ عملی اہم ہے۔ شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔