کراچی:

 شہر قائد کے علاقے قائد آباد سمیت ملیر اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بج کر 44 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر اور اس کے اطراف کا تقریباً ایک کلومیٹر کا علاقہ رہا۔ اگرچہ زلزلے کی شدت نسبتاً کم تھی، تاہم شہریوں نے لرزتے ہوئے زمین کو واضح طور پر محسوس کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی پر آج اور کل بادل چھائے رہیں گے، پیر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

شہر قائد پر آج اور کل بادلوں کاڈیرا رہے گا جب کہ پیر سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آج اور کل یعنی اتوار کو شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔

موسمیاتی آؤٹ لک کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت صوبے کے دیگر ساحلی مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جو مرطوب فضا کو مزید بھاری بنا سکتی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ کے گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں پانی کی آمد اور اخراج میں اضافہ ہوا ہے، جس پر متعلقہ ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم کوٹری بیراج پر پانی کی سطح اور بہاؤ تاحال معمول کے مطابق ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم سے متعلق اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلیے تاحکم ثانی بند
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • کراچی: چینی شہریوں پر حملے میں ملوث 3 خوارج سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، چند علاقوں میں بوندا باندی کا امکان
  • ضلع ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر و لوئر کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6 سے شام 7بجے تک کرفیو نافذ
  • گوجرخان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی
  • کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان
  • پارکنگ فیس پر پابندی بے اثر، کراچی میں مافیا بے لگام
  • کراچی پر آج اور کل بادل چھائے رہیں گے، پیر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان