کراچی میں پھر زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے قائدآباد سمیت ملیر اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قائد آباد ،لانڈھی،شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر کے اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گیے جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 44 منٹ پر محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر اور اس کے اطراف کا تقریباً ایک کلومیٹر کا علاقہ رہا،اگرچہ زلزلے کی شدت نسبتاً کم تھی،تاہم شہریوں نے لرزتے ہوئے زمین کو واضح طور پر محسوس کیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جرمن جیوفزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر رکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے سبب 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 60 کے قریب زخمی ہیں۔